لاہور:

پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

لاہور، گوجرانوالا، گجرات، سالٹ رینج، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجن میں آپریشنز کے دوران بٹیر اور فالکن کے 62 نیٹنگ گیئرز ضبط کرلیے گئے۔ 57 شکاریوں کا چالان کیا گیا اور ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں 25 گیئرز ضبط کرکے 12 شکاریوں کو 6 لاکھ 66 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور درجنوں بٹیر آزاد کرائے گئے جبکہ ایک نیل گائے کا بچہ بھی ریسکیو کیا گیا۔

لاہور ریجن میں 2 پارٹیوں پر 2 لاکھ 90 ہزار روپے، فیصل آباد میں مرغابی کے شکار پر ایک شخص کو 52 ہزار اور گجرات میں 4 شکاریوں کو 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

دیگر کارروائیوں میں ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں 60 سے زائد گیئرز برآمد ہوئے، نارووال میں ایک اژدھا ریسکیو کر کے جنگل میں چھوڑا گیا جبکہ جہلم میں فالکن کے غیر قانونی شکار پر کارروائی کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار