کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں کمی آنا شروع
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران بہاؤ میں 8 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ ہوئی، جبکہ بہاؤ کم ہو کر 4 لاکھ 12 ہزار کیوسک پرآ گیا۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پی کے اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: مصدق ملک
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹاسک فورس برائے آبی قلت اور اس کے ربیع و خریف فصلوں پر اثرات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ربیع اور خریف سیزن کے لیے موجودہ اور متوقع آبی دستیابی کے منظرناموں پر تفصیلی غور اور بھارت سے آنے والے آبی بہائوکے تازہ ترین اعداد و شمار اور گزشتہ چند سالوں میں ان کے تغیرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خیبر پی کے اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم کے معاملے میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ تمام علاقوں کو ان کا جائز اور طے شدہ پانی کا حصہ فراہم کیا جانا چاہیے۔