یوکرین کو اسرائیل سے خفیہ طور پر پیٹریاٹ میزائل سسٹم مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو ایک ماہ قبل اسرائیل سے امریکی ساختہ پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے، جبکہ مزید دو نظام رواں خزاں میں فراہم کیے جائیں گے۔
زیلنسکی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ نظام یوکرین میں ایک ماہ سے فعال ہے اور اس سے روسی ڈرونز اور میزائل حملوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ یوکرین کو خدشہ ہے کہ سردیوں میں روسی حملے ہیٹنگ انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس لیے فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
صدر زیلنسکی نے یہ بیان نیویارک سے واپسی پر دیا، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
روس کے یوکرین پر 2022 میں حملے کے بعد اسرائیل نے ابتدا میں غیر جانبدار پالیسی اپنائی تھی، تاہم روس کے ایران کے قریب ہونے اور غزہ کی جنگ پر اسرائیل کے خلاف ماسکو کے بیانات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ آ گیا۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ ستمبر اور اکتوبر میں امریکا اور یوکرین کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری پر کئی اجلاس ہوں گے۔ اس منصوبے کے تحت واشنگٹن سے 90 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیار خریدنے کا ارادہ ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زیلنسکی نے
پڑھیں:
"فتح" 4 پاکستان کی میزائل کمانڈ میں شامل کر دیا گیا
پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فتح 4 میزائل میں نئے نیوی گیشن اور ایویونکس سسٹم موجود ہیں، یہ میزائل اب پاک فوج کی میزائل فورس کی نئی قائم کردہ کمانڈ کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج نے سطح پر مار کرنے والے کروز میزائل فتح 4 کی باضابطہ نقاب کشائی کے ساتھ ہی اپنی میزائل صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ جینز ڈیفنس کی ویب سائٹ کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کو 30 ستمبر کو 750 کلومیٹر کی رینج کے ساتھ آزمائشی لانچ میں کامیابی کے ساتھ داغا گیا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فتح 4 میزائل میں نئے نیوی گیشن اور ایویونکس سسٹم موجود ہیں، یہ میزائل اب پاک فوج کی میزائل فورس کی نئی قائم کردہ کمانڈ کا حصہ ہے۔
کم اونچائی پر پرواز کرنے اور دشمن کے میزائل دفاعی نظام سے بچ کر گزرنے کی صلاحیت کے ساتھ، یہ میزائل درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگست 2025 میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریبات کے دوران پہلی بار میزائل کی غیر سرکاری تصاویر جاری کی گئ تھیں، ان میں دکھایا گیا تھا کہ فتح 4 کی رینج 750 کلومیٹر، زیادہ سے زیادہ پرواز کی اونچائی 50 میٹر، لمبائی 7.5 میٹر اور وزن 1،530 کلوگرام ہے۔ پاکستان کے حریف اور ہمسایہ ملک بھارت نے ابھی تک اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔