سرکاری اسکولوں کو 50کمپیوٹرز کی فراہمی گلبرگ ٹائون کا تحفہ ہے ، منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ تعلیم سے ترقی کا سفر جماعت اسلامی کا وژن ہے ، موجودہ دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے ، گلبرگ ٹائون کی جانب سے سرکاری اسکولوں کے لیے 50کمپیوٹرز کی فراہمی ایک قیمتی تحفہ ہے ، ٹیکنالوجی امپاور منٹ کے نام سے گلبرگ ٹائون کی یہ کاوش لائق تحسین ہے اور اس پر ٹائون چیئر مین سمیت ٹائون کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، جماعت اسلامی کا عزم ہے کہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے اور تعلیم و صحت سمیت ہر شعبے میں اہل کراچی کی خدمت کرتے رہیں گے ، منعم ظفر خان نے وزیر اعظم کی کراچی آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 6 ماہ بعد شہباز شریف کراچی آئے ہیں جب وہ وزیر اعظم نہیں تھے توانہوں نے کہا تھا کہ میں کراچی کو پیرس بنا دوں گا ، ہم ان سے کہتے ہیں کہ آپ کراچی کو پیرس نہ بنائیں ، کراچی کو اس کا حق دیں ، کراچی جتنے وسائل دیتا ہے اسے وہ وسائل واپس لوٹا دیں ، ہم خود کراچی کو تعمیر بھی کریں گے اور ترقی بھی دیں گے ،اس کی رونقیں بحال کریں گے ، یہ شہرا ہمارا ہے ، ہم اس کے ہیں اور ہم اہل کراچی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈل بی ایریا بلاک 17میں رابعہ بصری گورنمنٹ گرلز اسکول کے آڈیٹوریم میں 50کمپیوٹرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب اور بلاک 18میں سمن آباد ہیلتھ کیئر یونٹ کے دورے کے موقع پر ڈاکٹروں و اسٹاف سے ملاقات و میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں مختلف اسکولوں کی پرنسپلز ، اساتذہ ، والدین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج ، ٹائون چیئر مین گلبرگ نصرت اللہ ، ٹائون میونسپل کمشنر عبد الحمید ، ڈائریکٹر پارک ایڈ لینڈ ندیم حنیف ، اسکول پرنسپل عائشہ قمر ، محترمہ نشاط ، سائزہ کامران و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ منعم ظفر خان نے سمن آباد ہیلتھ کیئر یونٹ میں ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف ، علاج کے لیے آنے والے مریضوں سے ملاقات اور فراہمی کی سستی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ، منعم ظفر خان نے تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اپنے 9ٹائونز کے تحت آنے والے اسکولوں اور صحت کے مراکز کو بہتر اور بحال کر رہی ہے ، 2001سے2005کے دوران نعمت اللہ خان کے دور میں بھی جماعت اسلامی نے شہر میں 32نئے کالجز قائم کیے اور 6کالجوں میں آئی ٹی ایجوکیشن شروع کی گئی جبکہ ان کے بعد گزشتہ 20برس کا جائزہ لیا جائے تو 10سے 12کالجز سے زیادہ نہیں بنے اور آج صورتحال یہ ہے کہ آئی ٹی ایجوکیشن کی بات تو بہت کی جاتی ہے لیکن عملاً کچھ نہیں کیا جاتا ، اسکولوں اور کالجوں میں کمپیوٹر تک موجود نہیں ہیں ، پیپلز پارٹی 17برس سے سندھ پر مسلط ہے اور اس نے تعلیم اور صحت سمیت ہر شعبے کو تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا ہے ، صوبے سندھ کا تعلیم بجٹ 613ارب روپے جبکہ صحت کا 371ارب روپے ، جو کل ملا کے 1 ہزار ارب روپے بنتا ہے لیکن اسپتالوں میں مریضوں کو اور نہ اسکولوں و کالجوں میں طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات میسر ہیں ، صوبہ سندھ میں 78لاکھ بچے ایسے ہیں جن کی عمر 5سے 16سال تک کی ہے اور ان کو اسکولوں میں ہونا چاہیے تھا مگر وہ تعلیم سے محروم ہیں اور پورے ملک میں ان بچوں کی تعداد 2کروڑ 62لاکھ ہے جبکہ آئین کی دفعہ 25-Aکے تحت مفت تعلیم کی فراہمی حکومت و ریاست کی ذمے داری ہے ۔ تعلیم ، صحت اور عوام خدمت ہی ہمیشہ جماعت اسلامی کی ترجیح رہی ہے اور گزشتہ 2سال کے دوران بھی ہم ان ہی خطوط پر عمل کر رہے ہیں ، جماعت اسلامی نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود کراچی میں بنوقابل آئی ٹی پروگرام کے تحت نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کرانے کا سلسلہ شروع کیا اور اب تک 50ہزار سے زائد طلبہ و طالبات مفت آئی ٹی کے کورسز کر کے اپنے اہل خانہ کا سہارا بن چکے ہیں جبکہ بنو قابل پروگرام میں 12لاکھ نوجوان رجسٹریشن کراچکے ہیں ، ہم نے اپنے ٹائون میں 42سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر کر کے ان کو بحال کیا جس کے نتیجے میں ان اسکولوں میں 7ہزار طلبہ و طالبات کی رجسٹریشن کا اضافہ ہوا ۔
اسٹاف رپورٹر
سیف اللہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: طلبہ و طالبات جماعت اسلامی کراچی کو ا ئی ٹی ہے اور
پڑھیں:
ظلم کا نظام اور ترقی ساتھ ممکن نہیں ‘فضل احد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کے تحت کل پاکستان اجتماع عام کے حوالے سے ”بدلو دو نظام” کے عنوان کے تحت مختلف علاقوں میں پبلسٹی کیمپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقہ سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے منعقدہ کیمپ سے امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے خطاب کیا۔فضل احد نے اجتماع عام کو نوجوانوں کے لیے ”امید سحر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع پاکستان کی سیاست اور ملک میں برسوں سے قائم ظلم کے نظام کو بدلنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام اور ترقی ایک ساتھ ممکن نہیں ہے۔ آج عوام غربت کی چکی میں پِسے جا رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کی تمام تر توجہ اپنی مراعات اور عیاشیوں پر مرکوز ہے۔ حکمران اپنی حکمرانی کو مضبوط کرنے کے لیے تو ایک کے بعد ایک ترمیم کر رہے ہیں، لیکن کسی بھی ترمیم کا تعلق عوام کو سہولت دینے سے نہیں۔ عوام کو دینے کے لیے ان حکمرانوں کے پاس صرف لولی پاپ ہے۔ اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان اس فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کا کل پاکستان اجتماع عام اس ظلم کے نظام کو بدلنے کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ انہوں نے ضلع کیماڑی کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے بڑی تعداد میں اجتماع میں شرکت کریں۔کل پاکستان اجتماع عام جماعت اسلامی کی جانب سے 21، 22 اور 23 نومبر کو لاہور میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ جماعت اسلامی کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا جس میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ اجتماع ملک سے گلے سڑے نظام کو ختم کرنے اور ملک و قوم کے لیے ایک بہترین متبادل فراہم کرنے کی ایک بڑی تحریک اور جدوجہد کا نقطہ آغاز ہو گا۔ جماعت اسلامی اس نظام کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے ایک ٹھوس لائحہ عمل کا اعلان کرے گی تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے۔