مشیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کا وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِعمل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
عظمیٰ بخاری اور مزمل اسلم—فائل فوٹو
مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات بہت دباؤ میں ہیں، انہیں اتنا نہیں پتہ کہ ان کا صوبہ 85 فیصد وفاق کی آمدن سے چلتا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا حکومت پر تنقید کے تیر چلا دیے۔
مزمل اسلم نے کہا کہ پنجاب واقعی ترقی یافتہ صوبہ ہوتا تو الٹا وفاق کو آپ فنڈز دیتے، وفاق کے ذمے خیبر پختونخوا کے ڈھائی ہزار ارب روپے کے واجبات پنجاب کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اپنی سستی بجلی اور گیس پر کام کرتا تو وفاق اتنا مجبور نہ ہوتا، پنجاب حکومت اپنے وسائل سے مری ایکسپریس وے بھی نہیں بنا سکتی، مری ایکسپریس وے وفاق کے پیسوں سے این ایچ اے کے ذریعے بنوائی گئی۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ پنجاب کے 46 لاکھ لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خود داری دکھانی ہے تو اپنے وسائل سے 46 لاکھ سیلاب متاثرین کو معاوضہ دیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کہ پنجاب نے کہا
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کا شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج
---فائل فوٹوزوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی جانب سے وزیرِاعلیٰ پنجاب کو چیلنج کرنے پر اِنہیں مناظرے کا چیلنج دے دیا۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ میں 17 سال سے حکومت ہے، آپ 17 سال میں 17 عوامی فلاح کے منصوبے نہیں گنوا سکتے، مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو ابھی 2 سال بھی مکمل نہیں ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتنے کم عرصے میں مریم نواز نے 90 منصوبے شروع کیے جن میں 50 مکمل ہوچکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے شرمیلا فاروقی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ مناظرے کے لیے بالکل تیار ہوں آجائیں، آجائیں پرفارمنس کا مقابلہ کرتے ہیں، یہی تو ہم کہہ رہے ہیں کہ سندھ میں ایسی ترقی ہو رہی جو نظر نہیں آرہی، آجائیں وہ قوم کو دکھائیں۔ اگر 17 سال کی حکومت والوں کو پنجاب سے موازنے کا شوق ہے تو شوق سے مناظرہ کر لیں۔
اِن کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ خود لاہور کی سڑکوں اور صفائی کی تعریفیں کرتے ہیں، جس کی آپ کو پریشانی ہوتی۔
مریم نواز نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے لوگوں کی عزت نفس کی بات کی، اس پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی کو آپ کیوں زبردستی پنجاب کے سیلاب متاثرین پر مسلط کرنا چاہتے ہیں؟ مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10، 10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہیں، آپ بی آئی ایس پی کے ذریعے سندھ کے سیلاب متاثرین کو 10، 10 ہزار دیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شرمیلا فاروقی نے آج صبح ’جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ایک صوبے کاچیف ایگزیکٹو یہ کہے گا کہ میرا پیسہ، میرا پانی، انگلی توڑ دیں گے، یہ بدقسمتی ہے۔
شرمیلا فاروق نے کہا کہ وہ چیلنج کرتی ہیں سندھ اور پنجاب کی کارکردگی کا موازنہ کر لیں کہ سندھ میں صحت کا نظام کیا ہے اور پنجاب میں کیا ہے، سندھ سیلاب زدگان کے لیے کیا کر رہا ہے اور پنجاب کیا کر رہا ہے۔