یورپی یونین کے اثاثہ جات منصوبے پر روس کا انتہائی سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو:۔ روس نے یورپی یونین کے اس منصوبے کو غیر حقیقی اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے جس کے تحت منجمد روسی اثاثوں کو یوکرین کو قرض دینے کے لیے استعمال کرنے کی تجویز دی جارہی ہے، تاکہ یہ قرض بعدازاں ماسکو سے جنگی معاوضے کی صورت میں واپس وصول کیا جا سکے۔
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو کہا کہ یورپی یونین بالخصوص بیلجیئم، جہاں سب سے زیادہ روسی اثاثے منجمد ہیں، کو چاہیے کہ وہ اپنے بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ باہمی جواب دہی کے اصول کے تحت اگر یورپی یونین نے ہماری ملکیت پر حملہ کیا تو اسے انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔ ہمارے پاس اس کا سیاسی اور معاشی توڑ موجود ہے اور یورپی ممالک یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں۔یورپی یونین منجمد روسی مرکزی بینک کے اثاثوں کو براہِ راست ضبط کرنے کے بجائے ایک قرضہ میکانزم کے طور پر استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔
اس منصوبے کے مطابق یوکرین کو قرض دیا جائے گا، جو اس وقت واپس کیا جائے گا جب یوکرین کو کسی امن معاہدے کے تحت روس سے جنگی معاوضے ملیں گے۔ زاخارووا نے اس منصوبے کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ پورا تصور ہی غیر حقیقی ہے۔ لیکن مجھے سب سے زیادہ حیرانی اس لفظ پر ہوئی کہ “معاوضہ” یورپی رہنما کس قسم کے معاوضے کی بات کر رہے ہیں؟ معاوضے ہمیشہ جنگ ہارنے والے ادا کرتے ہیں، اور روس یہ جنگ جیت رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یورپی یونین
پڑھیں:
بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے لاجز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کی اضافی رہائش گاہوں کی تعمیرکے منصوبے کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سرکاری دستاویزکے مطابق اراکین پارلیمنٹ کےلیے اضافی فیملی سوٹس بشمول 500 سرونٹ کوارٹرزکی تعمیر کے منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40کروڑروپے ہے اور 30 جون 2026 تک اس پر 2 ارب 29 کروڑ روپےکے اخراجات کا تخمینہ ہے۔
15جون تک مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک گیر ہڑتال ہو گی، پٹرول پمپ مالکان
دستاویزات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی فائیو ٹو میں اس کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ پارلیمنٹ لاجز سے متصل ممبران پارلیمنٹ کے لیے 104 فیملی سوٹس تعمیر کیے جا ر ہے ہیں جن کی فنشنگ کا کا م جاری ہے۔
مزید :