کراچی، پیرآباد پولیس کی کارروائی، قتل و اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں پیرآباد پولیس نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار دی گئی مطلوب خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں لیڈیز پولیس کی مدد حاصل کی گئی۔
پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شازیہ زوجہ ابراہیم کو گرفتار کیا، جو تھانہ پیرآباد میں درج مقدمہ نمبر 732/2023 بجرم دفعہ 302، 324، 34 کے تحت اشتہاری ملزمہ تھی۔
گرفتار خاتون کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔