صحافتی تنظیموں کی اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
صحافتی تنظیموں سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمینڈ نے اسلام آباد پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف صحافتی تنظیموں نے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
صحافتی تنظیموں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ صحافیوں کے خلاف کئی روز سے جاری کارروائیوں کا تسلسل ہے، صحافیوں کی کردار کشی، انہیں دباؤ میں لانے اور اظہارِ رائے سلب کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے خلاف اقدامات پر آئینی و قانونی جدوجہد کا ہر آپشن استعمال کریں گے۔
پشاور پریس کلب کے صدر نے کہا کہ آزادی صحافت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے بھی واقعے کی مذمت اور ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صحافتی تنظیموں کے خلاف
پڑھیں:
اسلام آباد میں پولیس کی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے راہزنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام بنا دیا
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔
دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈکیت واردات کی نیت سے جا رہے تھے۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے دو جوانوں کو سیدھی گولیاں لگیں لیکن حفاظتی اقدامات ،بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی۔
تین ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار ہوئے۔ گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس والوں کی جانب سے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔