وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر کے 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ شاندار تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز کوئین میری کالج کے میوزک بینڈ کی پیشکش سے ہوا۔ اس موقع پر ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی طالبات نے وزیر اعلیٰ کو شال پہنائی اور پینٹنگز پیش کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف پوزیشن ہولڈر طلبہ کی نشستوں پر خود گئیں اور انہیں مبارکباد دی۔

پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے لیے 173.

8 ملین روپے کا ریکارڈ کیش پرائز مختص کیا گیا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو فی کس 5 لاکھ روپے، میڈل اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ دوسری پوزیشن ہولڈرز کو 3 لاکھ روپے، میڈل اور سرٹیفکیٹ، جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو ایک لاکھ روپے کیش، میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے چکوال پہنچ گئیں، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔

تقریب میں اس وقت جذباتی ماحول پیدا ہوا جب کرسچن ٹیچر کے مسلمان شاگرد اور مسلم ٹیچر کے کرسچن شاگرد کا تذکرہ ہوا۔ حاضرین نے بھرپور جوش و خروش کا اظہار کیا۔

جی سی یونیورسٹی لاہور کی میوزک سوسائٹی نے علامہ اقبال کا کلام پیش کیا جبکہ گرلز کالج وحدت کالونی اور کوپر روڈ کی طالبات نے صوفیانہ کلام سنایا۔ گورنمنٹ کالج گلبرگ کی میوزک سوسائٹی نے قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کیے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حافظ علی حمزہ کو تلاوت کی سعادت حاصل کرنے اور خدیجہ عبدالرزاق کو نعت خوانی پر اسٹیج پر بلا کر ان سے شفقت کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

408 پوزیشن ہولڈرز پنجاب مریم نواز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 408 پوزیشن ہولڈرز مریم نواز مریم نواز شریف پوزیشن ہولڈرز

پڑھیں:

جہلم میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت جہلم میں کسانوں میں جدید ٹریکٹر تقسیم کر دیے گئے۔

وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے تحصیل جہلم، دینہ اور سوہاوہ کے 39 کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم کیے۔ ان میں سے 10 کسان جہلم، 10 دینہ اور 19 کسان سوہاوہ کے رہائشی ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت کے تحت ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی گئی ہے تاکہ کسان سستے داموں جدید زرعی مشینری حاصل کر سکیں۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں زراعت کو فروغ مل رہا ہے اور کسانوں کو جدید زرعی مشینیں فراہم کرنے سے پنجاب میں زراعت جدید اور خود کفیل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای میکنائزیشن کا عمل پنجاب میں زراعت کے نئے دور کا آغاز ہے اور کسانوں کی ترقی ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

سوپر سیڈرز، بیلرز، کبوٹا مشینوں کے استعمال سے فصل جلانے اور سموگ پر قابو پانے کے ساتھ جدید زراعت کے فروغ میں بھی مدد مل رہی ہے۔

وزیر مملکت نے بتایا کہ ستھرا پنجاب، کسان کارڈ، للہ جہلم روڈ کی تعمیر، ڈی ایچ کیو جہلم میں نئے بلاک اور صحت کی سہولیات، دینہ میں ٹی ایچ کیو کا قیام اور لاہور-سیالکوٹ موٹر وے سے جہلم کو لنک کرنے جیسے منصوبے عوامی خدمت کی مثال ہیں۔

بلال اظہر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کی معاشی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ وہ اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کی خدمت کے لیے دن رات مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔

دینہ اور سوہاوہ میں گیس کی فراہمی کے دیرینہ مطالبات کو جلد پورا کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر علی پرویز سے خصوصی درخواست بھی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
  • نفرت کا خاتمہ اتفاق سے ممکن، فیلڈ مارشل کی نئی تقرری بہت اچھی: مریم نواز
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے، مریم نواز
  • جہلم میں گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت کسانوں میں ٹریکٹرز تقسیم
  • مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم
  • دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز