پنجاب کابینہ کمیٹی کا اجلاس، اشتعال انگیزی پر مبنی 271 اکاؤنٹ رپورٹ، 17 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
صوبائی وزیر صحت و چییرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر امن و امان کی فضاء کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا سائیبر پٹرولنگ سیل 24/7 متحرک ہے اور فرقہ واریت میں ملوث افراد گرفتار کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 31 واں اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے سائیبر پیٹرولنگ اینڈ کوئیک ایکشن سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سائبر پیٹرولنگ سیل سے فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی پر مبنی 271 اکاؤنٹ پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے ہیں۔ اس طرح سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد کو اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے۔ کابینہ کمیٹی نے محرم الحرام کے دوران فزیکل کیساتھ سائبر سپیس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں پنجاب قرآن بورڈ کے عہدیداران کی نامزدگی کیلئے تجاویز پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت و چییرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر امن و امان کی فضاء کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا سائیبر پٹرولنگ سیل 24/7 متحرک ہے اور فرقہ واریت میں ملوث افراد گرفتار کیے جا رہے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیس کیساتھ آرمی اور رینجرز کے جوان بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر سے رواداری اور اخوت کا پیغام پھیلانے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسی طرح صوبہ بھر میں اسلحے کی نمائش کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن کی فضاء کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹیوں، امن کمیٹیوں اور علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے دوران خواجہ سلمان رفیق نے کابینہ کمیٹی داخلہ پنجاب جا رہا ہے
پڑھیں:
جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے گزشتہ ماہ 113 کیس نمٹا دیے
جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے کہا ہے کہ ستمبر 2025 کے دوران 113 لاپتا افراد کے کیس نمٹا دیے۔
کمیشن نے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا کہ اس ماہ کے دوران ’14 لاپتا افراد واپس اپنے گھروں میں پہنچ گئے، مارچ 2011 سے ستمبر 2025 تک کمیشن کو 10 ہزار 636 کیس موصول ہوئے، جن میں سے 8 ہزار 986 لاپتا افراد کے کیس کو نمٹایا جاچکا ہے جبکہ ایک ہزار 650 زیرِ تفتیش ہیں۔
ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ کیسز کی تفتیش کے بعد نمٹائے گئے کیسز کی شرح 84.48 فیصد بنتی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جولائی سے ستمبر تک تین ماہ کی مدت میں کمیشن نے 289 کیس نمٹائے، اس طرح یہ اوسطاً 96 کیس فی ماہ بنتے ہیں۔
کمیشن نے کہا کہ لاپتا افراد کے اہل خانہ کی فلاح کے لیے بھی اقدامات کیے اور ایک سیل قائم کیا ہے جو ’اہل خانہ کو ریلیف فراہم کرتا ہے، جیسے لاپتا افراد کے بچوں کے فارم بی کے اجرا کے معاملات اور ان اہل خانہ کو پنشن کی فراہمی جن کے پیارے سرکاری ملازم تھے۔