قائداعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات پروان چڑھائیں گے : مریم نواز : آندھی ، بارش کت دوران حادثات، نہرمیں دوبنے سے جانی نقصان پر افسوس
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پارلیمانی نظام کے عالمی دن (Parliamentarism Day) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔ پارلیمان محض قانون ساز ادارہ نہیں یہ قوم کی سوچ، دانش اور مستقبل کی سمت طے کرنے والا معتبر ادارہ ہے۔ پنجاب اسمبلی سمیت تمام جمہوری ایوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پنجاب اسمبلی نے وفاق پاکستان کی مضبوطی، آئینی بالادستی کی روشن مثالیں قائم کی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو جدید جمہوری تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ بنایا جا رہا ہے۔ قائد اعظم کے جمہوری افکار کی روشنی میں پارلیمانی روایات کو پروان چڑھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تیز آندھی، بارش کے دوران حادثات اور نہر میں ڈوبنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور غم کا اظہارکیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حادثات میں زخمی افراد کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نہروں میں نہانے پر پابندی یقینی بنانے کے لئے پٹرولنگ کی ہدایت کی اور بڑے سائن بورڈ ہٹانے کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سولر پینل کی تنصیب میں پی ڈی ایم اے ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت اور نشیبی علاقوں سے جلد از جلد نکاسی آب کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ شدید موسمی حالات میں عوام کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز شریف نے وزیر اعلی کی ہدایت کے لئے
پڑھیں:
صوبے میں 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں 100 فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں جبکہ کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔مریم نواز شریف سے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبران نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے وفد کا خیر مقدم کیا اور وفد کو پنجاب حکومت کے تاریخی اور فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمران کا ہر فیصلہ عوام کی زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے، گڈ گورننس کا بنیادی اصول احسان اور خدمت ہے، عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کیا جا رہا ہے اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ۔مریم نواز نے کہا ہے کہ وطن دھرتی ماں کی طرح ہے، اس سے بے وفائی ناقابل برداشت ہے، پنجاب میں اب سیاسی تعیناتیاں اور اقرباپروری ختم ہو چکی ہے۔وزیراعلیٰ نے پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے وفد کو بتایا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے، سیلاب کے دوران سب سے بڑا انخلا آپریشن مکمل کیا گیا اور سیلاب متاثرین کی نشاندہی کیلئے تھرمل امیجنگ ڈرونز کامیابی سے استعمال کئے گئے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی زراعت کو پہلی بار میکانائزیشن کی راہ پر ڈالا جا رہا ہے، کینسر کے مریضوں کیلئے جدید کوابلیشن مشین سے علاج ممکن بنایا جا رہا ہے جبکہ ا سموگ سے بچائو کیلئے 15 اسموگ گنز درآمد کی گئی ہیں۔وفد میں پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس اور سول افسران کے علاوہ 26 ممالک کے 47 شرکا شامل تھے جن میں آسٹریلیا، برطانیہ، چین، امریکا، سعودی عرب، ترکی، متحدہ عرب امارات، ایران، فلسطین اورجنوبی کوریا کوریا کے افسران بھی موجود تھے۔نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا اور فیکلٹی ممبران نے پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری پراجیکٹس حیران کن ہیں۔