ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے نئے چیئرمین کے الیکشن اب دوبارہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 2 مزید قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کیخلاف بھی عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کی باقی 7 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر بھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں چیئرمینوں کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیخلاف عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین لٹریسی عنصراقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چئیرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ رائے مرتضیٰ کیخلاف عدم اعتماد لاکر عہدے سے ہٹایا گیا۔ ذرائع مطابق چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹانے کے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے نئے چیئرمین کے الیکشن اب دوبارہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 2 مزید قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کیخلاف بھی عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کی باقی 7 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پر بھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اگلے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن بجھوا دیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران ہلڑ بازی کرنے پر اپوزیشن ارکان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔  


 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کیخلاف بھی عدم اعتماد پنجاب اسمبلی بتانا ہے کہ ذرائع کا

پڑھیں:

پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے ، پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے،سپیکر قومی اسمبلی

 اسلام آباد (آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے وہ بھی منظور نہیں کئے تھے۔

 ایک انٹرویو میں ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اپنے ایم این اے ہونے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان جن کمیٹیوں کے چیئرمین تھے انکی جگہ ابھی نئے چیئرمین نہیں لگائے، میں کوشش کرتا رہوں گا کہ وہ قائمہ کمیٹیوں کا دوبارہ حصہ بن جائیں۔
 
 
 
 

عالیہ بھٹ کے ساتھ پوجا کے دوران مداح کی نازیبا حرکت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر وقاص ابریز خان چیئرمین ہیومن رائٹس کمیٹی پنجاب مقرر
  • محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلیے دوبارہ نامزد
  • آزاد کشمیر، مذاکراتی عمل کامیاب، پیچیدہ معاملات کمیٹیوں کے سپرد کرنے پر اتفاق
  • محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کا ایک بار پھر امکان
  • مریم نواز کے بیانات کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ
  • پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دئیے تھے ، پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے،سپیکر قومی اسمبلی
  • پی ٹی آئی نے 2014میں بھی استعفے دئیے ‘منظور نہیں کیے تھے، سپیکر قومی اسمبلی 
  • پی ٹی آئی نے 2014ء میں بھی استعفے دیے تھے‘ اسپیکر قومی اسمبلی
  • پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟