سوات واقعے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفےکے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جوابی استعفیٰ مانگتے مانگتے بیرسٹر سیف جنوری 2022 میں پہنچ گئے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے جنوری 2022 میں تحریک انصاف ہی کی حکومت میں پیش آئے مری واقعے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا۔

جوش جذبات میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کہہ گئےکہ وہ جو مری میں برف میں 23 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس پر بھی مریم کو استعفیٰ دینا چاہی۔درحقیقت یہ واقعہ عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کے دوران جنوری 2022 میں پیش آیا تھا جہاں مری میں برف باری کےدوران سیاح سڑک پر بے یار و مددگار اپنی گاڑیوں میں رات گزارنے پر مجبور ہوئے تھے اور اسی بے بسی کی حالت میں دنیا سے کوچ کرگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت مری میں قیامت ٹوٹی ہوئی تھی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی اجلاس میں بیٹھے ہوئے تھے۔اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ لوگ بغیر موسم کا تعین کیے بڑی تعداد میں مری پہنچ گئے، غیر معمولی برفباری اور بڑی تعداد میں لوگوں کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنا سانحہ مری کا باعث بنا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

شوبز شخصیات کا شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے پر شدید ردعمل

کراچی:معروف ٹی وی اینکر و صحافی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ لندن میں ہراسانی کے واقعے کی پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید مذمت کی ہے۔

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نامعلوم شخص اُنہیں ان کی اہلیہ کے ہمراہ شاپنگ مال میں ہراساں کر رہا تھا۔

نامعلوم شخص نے شاہزیب خانزادہ کا پیچھا کرتے ہوئے اُن پر سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام لگایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہزیب خانزادہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک شاپنگ مال میں موجود تھے کہ اس دوران ایک شخص نے اُن سے بدتمیزی کی۔ شاہزیب خانزادہ نے کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دیے بغیر وہاں سے خاموشی سے چلے جانا بہتر سمجھا۔

ہراساں کرنے والے شخص نے اپنے الزامات کی کوئی وضاحت نہیں دی تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں شہزیب خانزادہ اپنے پروگرام میں ’’عدت کیس‘‘ پر گفتگو کر رہے تھے، یہ وہی مقدمہ ہے جو بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عمران خان سے شادی کے وقت عدت پوری نہ ہونے کے الزام میں دائر کیا تھا۔

شہباز گل نے اس گفتگو کو ’’گندگی‘‘ قرار دیتے ہوئے ہراسانی کے واقعے کو بالواسطہ طور پر درست ٹھہرایا۔

یہ گندگی کی تھی شاہُزیب نے۔ افسوس کہ اس پر اگر میڈیا سے ہی مزمت آتی تو شائید نوبت اس طرف نہ آتی۔ pic.twitter.com/uYtjzTIG1L

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) November 16, 2025


خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 3 فروری 2024 کو عدت کیس میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم جولائی میں انہیں بری کردیا گیا۔ بعدازاں انہیں سرکاری تحائف کی فروخت سے متعلق دوسرے مقدمات میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

واقعے کے بعد شوبز شخصیات سمیت متعدد افراد نے شاہزیب خانزادہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ اداکار منیب بٹ نے اس واقعے کو ’’شرمناک عمل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہزیب خانزادہ ملک کے ’’ذہین، معتبر اور باصلاحیت صحافیوں‘‘ میں شمار ہوتے ہیں۔ کسی کو اس طرح فیملی کے ساتھ عوامی مقامات پر ہراساں کرنا شرمناک عمل ہے۔

گلوکار جواد احمد نے بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ اُن کے مطابق ایسی حرکات کرنے والوں کو سزا دینا ضروری ہے تاکہ آئندہ کوئی شخص سیاسی اختلاف کی بنیاد پر دوسروں کے خلاف مخاصمانہ رویہ اختیار نہ کرے۔

This person should be booked by police for harassing Shahzeb Khanzada @shazbkhanzdaGEO and his family. And fined and jailed for at least some time so that no one acts hostile with them others having different political beliefs and leanings in future. https://t.co/mGESZBqPRZ

— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) November 16, 2025

سوشل میڈیا صارفین نے بھی شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر غصے اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس رویے کو (mob mentality) کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وال چاکنگ برداشت نہیں کی جائےگی، مریم نواز کے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سخت احکامات
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • شوبز شخصیات کا شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسانی کے واقعے پر شدید ردعمل
  • بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے: مریم نواز شریف
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شاہزیب خانزادہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت
  • نوجوان کی ہلاکت کا پراسرار واقعہ، تفتیش میں اہم انکشافات
  • مکافات عمل ہے میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا،مریم نواز
  • جادو ٹونے سے چلنے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے، مریم نواز
  • دہشتگردی ہار گئی، کھیل اور امن جیت گیا، سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی: مریم نواز