شہادت امام حسین مسلمانوں کے لیے شہادت اور قربانی کی یاد تازہ کرتی ہے،صفیہ شعیب
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شہادت امام حسین ؓ ایک اہم موقع ہے جو مسلمانوں کے لیے شہادت اور قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کی ناظمہ صفیہ شعیب بھٹو نے نیو سعیدآباد کے گاؤں قاسم ہالا گوٹھ میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقد ہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہاکہ محرم قربانی کا مہینہ ہے وہ قربانی جو اسلام کے تحفظ کے لیے حضرت حسینؓ نے دی، محرم صبر کا مہینہ ہے جس کی لازوال مثال حضرت حسینؓ اور انکے خاندان کے لوگوں نے میدان کربلا میں پیش کی ،امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کا خون قیامت تک کے لیے اسلام کو ہر طرح کی سازش اور فتنے سے محفوظ کر دیا۔اس موقع پر نائب ناظمہ ضلع مٹیاری حنا جلال کا کہنا تھا کہ محرم ہمیں سکھاتا ہے کہ ظالم،جابر اور نااہل حکمران کے خلاف کھڑا ہونا ہی اصل میں اہل بیت کی روایت ہے ،اصل حسینیت یہی ہے کہ نیکی کی تبلیغ کرنا اور برائی سے روکنا ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہے۔ جھوٹ اور سچ کی جنگ میں افرادی قلت کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ سچ کے علم بردار اگر تعداد میں کم بھی ہوں تو جھوٹ کا مقابلہ ان کا فرض ہے۔حضرت امام حسینؓ کا یزید کیخلاف جہاد مذہبی تعصب یا فرقہ واریت کی بناء پر نہ تھا بلکہ اسلام کے تحفظ کیلیے تھا۔ مسلمان کردار کے بحران سے گزررہے ہیں آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اہل بیت کے نقش قدم پر چلنے والے ہوں نااہل حکمرانوں کے آگے جھکنے والے نہ ہوں۔ اس موقع پر مقامی ذمہ دار ثنا تنزیل کے علاوہ علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔