کراچی پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات، اساتذہ رہا، 13 محرم کو دوبارہ احتجاج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پریس کلب کے باہر پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، زیر حراست اساتذہ کی رہائی کے بعد مظاہرین نے احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا اور 13 محرم الحرام کو دوبارہ احتجاج کا اعلان کیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ زیر حراست اساتذہ کی رہائی کے بعد مظاہرین نے احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کے بعد مظاہرین پریس کلب کے سامنے سے منتشر ہوگئے۔ اس سے قبل کراچی میں سندھ ایمپلائز الائنس کے ملازمین کے احتجاج کرنے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا تھا، آنسو گیس کی شیلنگ سے خاتون پولیس اہلکار بے ہوش ہوگئی تھی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ احتجاج کرنے والے 40 اساتذہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جنہیں مذاکرات کے بعد رہا کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
مظفرگڑھ: اسکول مالک کی اساتذہ، طالبات کیساتھ جنسی زیادتی، دوستوں سےبھی زیادتی کرواتارہا
پنجاب کے ضلع علی پور میں نجی اسکول کے مالک کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم طویل عرصے تک خواتین ٹیچرز اور طالبات کو بلیک میل کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
پولیس نے ایک متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کرلیا، ملزم زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیچرز اور طالبات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا رہا۔
مظفرگڑھ پولیس نے کہا کہ نجی اسکول کے سربراہ نے ٹیچرز اور طالبات کے ساتھ بنائی گئی نازیبا ویڈیوز وائرل کردیں۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ ویڈیوز کے ذریعے مزید متاثرین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم خواتین کو نہ صرف خود زیادتی کا نشانہ بناتا رہا بلکہ بلیک میل کرکے دوستوں کے سامنے بھی پیش کرتا، ایک متاثرہ خاتون کے اہلخانہ کی مدعیت میں تھانہ سٹی علی پور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں کم از کم 4 خواتین کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا، زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ملزم ٹیچرز اور طالبات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا رہا۔
پولیس نے کہا کہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ملزم ٹیچرز اور طالبات کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا رہا، اسکول سربراہ ہدایت رضوی طویل عرصے تک خواتین ٹیچرز اورطالبات کوبلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔