کرم: 5 اساتذہ سمیت 7 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان مبینہ مقابلے میں ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں مبینہ مقابلے میں 2 اشتہاریوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے مئی 2023ء میں 5 اساتذہ سمیت 7 افراد کو اسکول کے اندر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
ملزمان کی سروں کی قمیت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارت میں ریٹائرڈ جج کے گھر چوری، ملزمان 4 منٹ میں زیورات سمیت 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر انڈور میں ایک ریٹائرڈ جج کے گھر چوری کی بڑی واردات پیش آئی، جس میں 3 چور صرف 4 منٹ 10 سیکنڈز میں زیورات سمیت 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چور رمیش گارگ نامی ریٹائرڈ جج کے گھر رات ساڑھے 3 بجے بنگلے میں داخل ہوئے، دورانِ واردات ریٹائرڈ جج رمیش گارگ اپنے بستر پر سو رہے تھے اور ایک چور ان کے سامنے لوہے کی راڈ لیے کھڑا نگرانی کر رہا تھا جبکہ باقی دو چور الماری سے کیش اور زیورات نکالنے میں مصروف تھے۔
رپورٹ کے مطابق واردات کی فوٹیج کمرے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ اس وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ انہوں نے اپنے چہرے سیاح ماسک سے چھپائے ہوئے تھے۔
گھر کا الارم سسٹم جسٹس گارگ کے بیٹے رت وِک کو اٹھانے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے چور بغیر پکڑے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
3 criminals rohbed a retired Justice Ramesh Garg’s residence in Indore in just 4 minutes and 10 seconds and got away with Rs 5 lakh and gold-silver jewellery.
They would have killed Justice Garg's son (in the video) if he had woken up. Fortunately, he kept sleeping despite the… pic.twitter.com/MTg8cJgaPQ
— Incognito (@Incognito_qfs) August 13, 2025
رپورٹ کے مطابق چوروں نے گھر میں داخل ہونے کے لیے کھڑکی کی جالی کاٹی، حالانکہ اس وقت باہر سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھا۔ جبکہ رت وِک کی اہلیہ اور بچے دوسرے کمرے میں سوئے رہے اور چوری سے بالکل بے خبر رہے۔
واردات کے بعد انڈور کے علاقے وجے نگر میں ہلچل مچا گئی، جہاں اہم اور بااثر شخصیات رہائش پذیر ہیں۔
ریٹائرڈ جج کے گھر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پولیس پر ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
وجے نگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔
Post Views: 7