پنجاب: بارش اور آندھی سے 8 افراد جاں بحق، 27 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پنجاب بھر میں حالیہ شدید بارشوں اور آندھی کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور میں بند روڈ پر بِل بورڈ موٹرسائیکل سوار خاندان پر گرنے سے شوہر جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹا زخمی ہوگئے، داروغے والا میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ کٹار بند روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
اسی طرح شیخوپورہ کے گاؤں خان پور میں گھر کی دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ جبکہ کوٹ عبدالمالک میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گوجرانوالہ کے گاؤں نندی پور میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
فیروزوالا، قصور، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں بارش اور طوفان کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں 27 افراد زخمی ہوئے۔
لاہور میں آندھی اور بارش کے بعد کی صورتحالریسکیو ٹیم کے ترجمان کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں گرد آلود آندھی، طوفان اور شدید بارش سے نظام زندگی متاثر ہوا ہے۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق لاہور شہر کے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے پول بھی گر گئے، طوفانی بارش سے لیسکو کے 220 کے وی کے دو گرڈ اسٹیشن بند ہو گئے جس سے لاہور کے متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہو گئی۔
لیسکو چیف رمضان بٹ کے مطابق طوفان اور بارش سے 132 کے وی سسٹم بھی متاثر ہوا تھا تاہم لیسکو کے تمام متاثرہ اسٹیشن آہستۃ آہستہ بحال ہونا شروع ہوگئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے ایک شخص جاں بحق جاں بحق جبکہ کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب میں آج رات سے7 اکتوبر تک بارش کا امکان
— فائل فوٹوپنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے7 اکتوبر تک بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین میں بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وزیر آباد میں بارش کا امکان ہے۔
بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا واضح کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا۔ کراچی سے محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز شمال مشرقی بحیرہ عرب میں داخل ہوچکا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، راولپنڈی میں بارش سے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔