Nawaiwaqt:
2026-07-24@10:42:07 GMT

ضلع کرم: سی ٹی دی کی بڑی کاروائی، 2 خطرناک دہشتگرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

ضلع کرم: سی ٹی دی کی بڑی کاروائی، 2 خطرناک دہشتگرد ہلاک

ضلع کرم میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کر کے 2خطرناک مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے تری منگل میں سی ٹی ڈی کارروائی کر کے2انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا، ہلاک دہشت گرد اساتذہ پر فائرنگ میں ملوث تھے۔ہلاک دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی، دہشت گردوں نے کرم کے علاقے تری منگل میں فائرنگ کر کے 5 اساتذہ کو شہید کیا تھا، کارروائی کے دوران ایک مقامی شخص پائوں پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔  اساتذہ فائرنگ واقعہ میں 5 اشتہاری ملزمان پولیس اور فورسز کو مطلوب تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک