پشاور، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش حملہ آور ہینڈلر سمیت ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے کیونکہ حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور ایک خودکش حملہ آور اس کے ہینڈلر کو ہلاک کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پشاور کے علاقے شمسہ ٹو میں خودکش حملہ آور اور ہینڈلر کو کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس کارروائی کے ذریعے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے کیونکہ حساس تنصیب پر حملے کی منصوبہ بندی بے نقاب ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ افغانستان سے آیا خودکش بمبار اور فتنہ الخوارج گروہ کے دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، ان کے قبضے میں موجود اسلحہ، خودکش جیکٹ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلیجنس آپریشن کیا اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سی ٹی ڈی نے کہا کہ کارروائی میں ایس ایم جی، پسٹل اور خودکش جیکٹ برآمد کی گئی، ہلاک دہشت گرد کی شناخت منیر احمد گل کے نام سے ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشت گرد خیبرپختونخوا میں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گردی کا بڑا منصوبہ ناکام کارروائی کے سی ٹی ڈی نے بتایا کہ
پڑھیں:
دہشت گردی خاتمہ کیلئے گاڑیوں پر شناختی نمبرز، ایم ٹیگ ضروری: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کا ذکر تھا۔ میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار، پی ٹی آئی نہیں مان رہی تو نہ مانے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہے ہیں۔ عوام کے جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ہم نے پاکستان کے سافٹ امیج کو آگے لے کر جانا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا گاڑیوں پر ای ٹیگ اور ایم ٹیگ اور اسلام آباد کے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بہت ضروری ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے گاڑیوں پر شناختی نمبرز اور ایم ٹیگ لگے ہوں۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ دنیا میں کئی ممالک نے دہشتگردی کو شکست دی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں آتی ہیں، اس میں خودکش بمبار آتا ہے، کچہری کے باہر دھماکہ کرتا ہے جس میں 12 شہری شہید ہوتے ہیں، اور ہم اس بحث میں لگے ہوئے ہیں کہ ہمیں شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنا ہے یا نہیں۔