چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
چین نے پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا، جس سے حالیہ تجارتی اور کثیرالجہتی قرضوں کے ساتھ 30 جون تک عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی شرط پوری ہوجائے گی۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز نے وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے بتایا کہ چین نے 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہوجائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ چین کی طرف سے اسٹیٹ بینک میں گزشتہ تین سال سے موجود 2.
وفاقی وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر اور دیگر کثیرالجہتی فنڈز بھی وصول ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور چین میں 3.7 ارب ڈالر قرض کے معاہدے، زرمبادلہ ذخائر 12.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
ذرائع کا کہنا تھا کہ ان فنڈز کے بعد ہمارے قومی ذخائر کی مالیت آئی ایم ایف کے ہدف کے مطابق ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے چین کا یہ قرض بہت اہیمت کا حامل تھا کیونکہ قومی ذخائر کا حجم کم ہو رہا تھا جبکہ آئی ایم ایف نے 30 جون کو رواں مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر تک بڑھانے کی شرط رکھ دی تھی۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت جاری اصلاحات کے نتیجے میں مستحکم ہوگئی ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رول اوور کردیا آئی ایم ایف ارب ڈالر کا
پڑھیں:
بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 50، لاپرواہی پر 25 ہزار روپے جرمانہ
سندھ حکومت نے ٹریفک خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس سسٹم نافذ کردیا۔
نیا نظام موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کی شق 121 اے کے تحت بارہویں شیڈول میں ترمیم سے نافذ کیا گیا ۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اوور اسپیڈنگ، سنگل توڑنے اور غلط سمت ڈرائیونگ پر سخت کارروائی ہوگی، نئی فہرست میں جرمانے گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے مقرر کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوور اسپیڈنگ پر 8 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی شامل ہوں گے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 50 ہزار جرمانہ اور 6 ڈی میرٹ پوائنٹس لگیں گے، لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 25 ہزار جرمانہ اور 8 پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ون وہیلنگ، بغیر ہیلمٹ، غلط لین، دھندلے شیشے اور چھت پر سواریاں بٹھانے پر بھی سزا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کو جدید بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم لایا جارہا ہے، ڈی میرٹ پوائنٹس سے بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کا ریکارڈ رکھا جاسکے گا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کا مقصد صرف جرمانے نہیں بلکہ جانوں کا تحفظ ہے، سگنل توڑنا، ون وہیلنگ اور اوور اسپیڈنگ جان لیوا حرکات ہیں، بار بار خلاف ورزی پر لائسنس معطل یا منسوخ کیا جاسکے گا۔