چین کے پاکستان کے ذمے 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق بیجنگ نے 2.1 ارب ڈالر کے قرضے، جو گزشتہ تین سالوں سے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں تھے، کی مدت میں توسیع کی ہے اور مزید 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرضے کی ری فنانسنگ کی ہے جو اسلام آباد دو ماہ قبل واپس کر چکا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 3.4 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا ہے جو دیگر حالیہ کمرشل اور کثیر الجہتی قرضوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو 14 ارب ڈالر تک بڑھا دیں گے۔ یہ بات وزارت خزانہ وابستہ ایک ذرائع نے اتوار کو بتائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیجنگ نے 2.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارب ڈالر کے پاکستان کے
پڑھیں:
جاپان کا پاکستان کیلیے 3.5 ملین ڈالر پولیو گرانٹ کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: جاپان نے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 3.5 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی تعاون ایک بار پھر مضبوط ہو رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران جاپان اور یونیسف کے درمیان باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے گئے، جہاں قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے حکام نے اس امداد کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس گرانٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 24 لاکھ سے زائد پولیو ویکسینز خریدی جائیں گی، جو ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت اور مؤثر طریقے سے استعمال ہوں گی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق جاپانی تعاون پاکستان کی حالیہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ پاکستان اس وقت دنیا کے صرف 2 ممالک میں شامل ہے جہاں پولیو وائرس بدستور موجود ہے اور اسی سال اب تک 30 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
یہ اعداد و شمار اس حقیقت کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملک ابھی بھی خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں آیا اور مسلسل، مربوط اور تیز رفتار حکمتِ عملی کے ساتھ کوششیں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے جاپان کے اس تعاون کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف مالی اعانت نہیں بلکہ یکجہتی اور مشترکہ مقصد کی علامت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیو ویکسین کی ہر خوراک ملک کو پولیو فری منزل کے ایک قدم اور قریب کرتی ہے اور جاپان گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کا قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔
پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان کی صحت عامہ کی ترجیحات سے مکمل ہم آہنگی اور طویل المدتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان نے 1996 سے اب تک مجموعی طور پر 245 ملین ڈالر سے زائد گرانٹس اور نرم قرضوں کی صورت میں معاونت فراہم کی ہے، جو پولیو کے خلاف عالمی جنگ میں انتہائی اہم رہی ہے۔
انہی مسلسل کوششوں کی بدولت ویکسین کی دستیابی، ٹیکنیکل سپورٹ اور فیلڈ آپریشنز مضبوط ہوئے ہیں۔
یونیسف کی نمائندہ برائے پاکستان پرنیلا آئیرنسائیڈ نے جاپان کی طرف سے فراہم کردہ گرانٹ کو بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ایک قیمتی سرمایہ قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جاپان کی شراکت داری نے ہمیشہ مشکل حالات میں بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کا ثبوت دیا ہے اور یہ اعانت ہر بچے تک ویکسین پہنچانے میں عملی مدد فراہم کرے گی۔ یونیسف، حکومت اور مقامی کمیونٹیز اس تعاون کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔