کراچی: امریکا کے قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، امید ہے کہ جہانگیر خان جیسا عظیم کھلاڑی دوبارہ پیدا ہوگا، اولمپک میں شمولیت سے اسکواش کو فروغ ملے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے پی ایس ایف جہانگیر خان قومی جونیئر اینڈ ویمن اسکواش چیمپین شپ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی قونصل جنرل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت اور اہل مرد و خواتین کی کوئی کمی نہیں،پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکواش مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے عظیم کارنامے انجام دے کر تاریخ رقم کی،لاس اینجلس اولمپکس 2028 کی میزبانی ملنا امریکا کے لیے اعزاز ہے، یہ امر قابل فخر ہے کہ پیرس اولمپکس 1900 کے بعد اب اگلے اولمپکس میں کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکواش کو اولمپک مقابلوں کا حصہ بنانے سے اس کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، کھیل خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، میری بیٹیوں نے بھی فٹبال، ریسلنگ اور رگبی کھیل کر اپنی اہلیت اور صلاحیتوں کا اظہار کیا،امید ہے کہ پاکستان میں اسکواش میں ترقی کا عمل جاری رہے گا۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان بتدریج اسکواش میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور کراچی میں منعقدہ عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہترین انداز میں رہنمائی کروں، سندھ اسکواش ایسوسی ایشن معیاری مقابلوں کا انعقاد کررہی ہے، اس کی اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کو اچھی اوربہترین سہولیات فراہم کرکے تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی ان سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور محنت کرکے اچھے نتائج کے لیے کوشش کرنی چاہیے، میکڈونلڈ جیسے اداروں کی کھیلوں خاص طور پر اسکواش کے فروغ کے لیے اسپانسرشپ قابل تحسین عمل ہے۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدراسد عدنان نے کہا کہ امریکن بزنس کونسل اورسندھ حکومت کی معاونت سے اکیڈمی میں مفت تعلیم اور تربیت کا سلسلہ جاری ہے، اچھے نتائج سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں، میکڈونلڈ مرکزی اسپانسر ہونے کے ساتھ بھرپور معاونت اور سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کے بعد حیدراباد اور سکھر میں بھی اسکواش کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

ویمن ایونٹ اپنے نام کرنے والی سابق قومی چیمپین سعدیہ گل نے کہا کہ چار سال بعد اسکواش کورٹ میں قدم رکھ کر ٹائٹل جیتنے پر بہت خوشی ہے، مستقبل میں قومی اوربین الاقوامی ایونٹس میں بھی شرکت کر کے پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کروں گی۔

میکڈونلڈ کے سی او او جمیل مغل نے کہا کہ  کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا قومی کردار ادا کرتے رہیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی قونصل جنرل جہانگیر خان کہ پاکستان نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جون 2026 کے لیے مختلف عالمی کرنسیوں کے پاکستانی روپے کے مقابلے میں تازہ ریٹس جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی سابقہ سطح کے قریب برقرار ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ، یورو اور خلیجی ممالک کی کرنسیاں بھی مستحکم رجحان دکھا رہی ہیں۔

امریکی ڈالر کی قیمت
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کی انٹربینک شرح 278.46 روپے رہی۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت گزشتہ کئی ماہ سے 278 سے 280 روپے کے درمیان گردش کر رہی ہے، جس سے زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام کا تاثر مل رہا ہے۔

سعودی ریال اور اماراتی درہم
سعودی ریال 74.19 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 75.82 روپے پر برقرار رہا۔ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے باعث ان کرنسیوں کی اہمیت پاکستانی معیشت کے لیے بہت زیادہ ہے۔

یورو اور برطانوی پاؤنڈ
یورو کی قیمت 324.40 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 375.18 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ یورپ اور برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اور وہاں مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے ان کرنسیوں کی قیمتیں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔

دیگر اہم کرنسیاں
کینیڈین ڈالر 201.19 روپے، آسٹریلوی ڈالر 200.03 روپے، قطری ریال 76.39 روپے، بحرینی دینار 738.61 روپے اور کویتی دینار 907.63 روپے کی سطح پر رہا، جو بدستور پاکستانی روپے کے مقابلے میں سب سے مہنگی کرنسیوں میں شامل ہے۔

آج کے نمایاں کرنسی ریٹس

امریکی ڈالر: 278.46 روپے
سعودی ریال: 74.19 روپے
اماراتی درہم: 75.82 روپے
قطری ریال: 76.39 روپے
یورو: 324.40 روپے
برطانوی پاؤنڈ: 375.18 روپے
کینیڈین ڈالر: 201.19 روپے
آسٹریلوی ڈالر: 200.03 روپے
کویتی دینار: 907.63 روپے
بحرینی دینار: 738.61 روپے
عمانی ریال: 723.26 روپے

ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں روپے کی قدر کا انحصار ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر، درآمدی ادائیگیوں اور عالمی مالیاتی رجحانات پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • شارع فیصل، کس لین میں گاڑی چلائی تو چالان نہیں ہوگا؟
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • چلاس: پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کو دیامر میں روک لیا گیا