کراچی:

اسکواش میں 4 برس بعد قدم رکھنے والی انٹرنیشنل کھلاڑی سعدیہ گل نے قومی جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کا ویمنز ٹائٹل جیت لیا، حذیفہ شاہد بوائز انڈر-15 کے چیمپین بن گئے، فہد خان نے بوائز انڈر-13 اور ابان خان نے بوائز انڈر-9 کا ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

قومی جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کراچی میں امریکا کے قونصل جنرل اسکاٹ اربوم مہمان خصوصی  تھے۔

پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پر سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون سےمنعقدہ 8 لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ کا ویمنز ایونٹ سابق قومی چیمپئین سعدیہ گل نے سندھ کی دامیہ خان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے مات دے کر جیت لیا۔

سابق قومی چیمپئین فرحان زمان کی اہلیہ اور ایک بیٹی کی ماں 27 سالہ سعدیہ گل نے پہلا گیم 8-11، دوسرا گیم 5-12 اورتیسرا گیم 6-11 سے جیتا۔

سندھ کے سیڈ 3 حذیفہ شاہد نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے دانش سکندر کو سخت جدوجہد کے بعد 2-3 سے قابو کرکے بوائز انڈر-15 ایونٹ جیت لیا۔

بوائز انڈر-13 کا فائنل ٹاپ سیڈ سندھ کے راحیل وکٹرنے کے پی کے فہد خان کو 1-3 سے زیر کرکے  جیت لیا۔

ابان  خان نے محمد بن نسیم  کو 1-3 سے شکست دے کر بوائز انڈر-9  کا ایونٹ اپنے نام کر لیا۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے واپڈا اور آرمی سمیت مختلف محکموں اور صوبوں کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے صدرعدنان اسد اور دیگر شریک ہوئے اور مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بوائز انڈر چیمپئن شپ سعدیہ گل جیت لیا

پڑھیں:

بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی

بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی۔

بھارتی اور پاکستانی ویمنز بلائنڈ ٹیموں نے دونوں ممالک کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باوجود کھیل کی روح کو زندہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے مصافحہ کرلیا۔

دنیا کے پہلے بلائنڈ خواتین ٹی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ممالک کی ٹیموں کا ہاتھ ملانے کو شائقین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

سیاسی تناؤ کی وجہ سے گزشتہ دنوں بھارت کی مینز ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا۔

بعدازاں ٹرافی جیتنے پر ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی کے ہاتھوں سے ٹرافی بھی وصول نہیں کی تھی۔

بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے 8 وکٹ سے فتح پائی۔

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
  • قومی کرکٹ ٹیم کا کونسا کھلاڑی کس کھانے کو پسند کرتا ہے؟ دلچسپ ویڈیو
  • بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی
  • انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے والے 170 افراد کی لیبیا سے بنگلہ دیش واپسی
  • تجربہ کار کھلاڑی نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، گورنر سندھ
  • کراچی انٹرنیشنل بک اینڈ ایڈٹیک فیئر ایکسپو میں ہو گی، علی کے چشتی
  • اسپیکر قومی اور گورنر سندھ کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
  • وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات
  • الریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیراہتمام نوجوانوں کیلئےتاریخی ایونٹ
  • ریاض میں نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی ایونٹ، سفیرپاکستان کی شرکت