پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دنیا یہ سمجھ چکی ہے کہ ہمارا دفاعی نظام بہت مظبوط ہے، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہر فورم پر پاکستان کو کامیابی ملی اور بھارت تنہا سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا اور اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرے گا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کا پانی بند کرے گا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھاکہ آپریشن بنیان مرصوص میں ہمارے بچوں نے بھارت کے سسٹم کو ہیک کر کے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دنیا یہ سمجھ چکی ہے کہ ہمارا دفاعی نظام بہت مظبوط ہے، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہر فورم پر پاکستان کو کامیابی ملی اور بھارت تنہا سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کر سکتا اور اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرے گا تو پاکستان انڈیا میں گھس کر پانی کھولے گا۔ چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ 2013 سے 2025 تک یوتھ پروگرام نے جو حاصل کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، اس وقت یوتھ پروگرام کی ڈیجیٹل پورٹل بہت فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے، طلبہ اپنے گھر بیٹھے تعلیم کے حساب سے نوکریاں حاصل کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کا پانی بند میں گھس کر پانی یوتھ پروگرام کا کہنا

پڑھیں:

کوٹری بیراج پر سیلابی صور تحال برقرار، پانی کا بہائو 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دبائو سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہائو  4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ فائنل: شہر کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی
  • پاکستانی نوجوان نے بھارتی باکسر کو شکست دے کر پہلی بار عالمی چیمپئن شپ جیت لی
  • سندھ سولر پروگرام میں کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی، ناصر شاہ
  • دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی میں اضافہ
  • 6-0 بھارت کی چڑ بن گئی ہے، فردوس عاشق اعوان
  • بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کیا جائے: رانا ثنااللہ
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی نوعیت کا ہے، سیلاب زدگان کی مدد صوبائی سطح پر ہوگی۔رانا ثنا اللہ
  • بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری
  • رانا ثنا اللہ کا بے نظیر انکم سپورٹ کو بے نظیر روزگار اسکیم میں تبدیل کرنے کا اعلان
  • کوٹری بیراج پر سیلابی صور تحال برقرار، پانی کا بہائو 4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔