پہلی ہی بارش میں میئر کے دعوے پانی میں بہہ گئے، احمد ندیم اعوان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( پ ر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ مون سون کا ابھی آغاز ہی ہوا ہے اور چند گھنٹوں کی بارش نے ہی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے تمام دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں نالوں کی عدم صفائی اور نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، جس سے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں۔۔ احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور میئر کی عدم دلچسپی کے باعث بارش کراچی والوں کے لیے رحمت کے بجائے زحمت بن چکی ہے۔ سندھ حکومت اور اس کے نمائندے دعووں اور جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتے ہیں، مگر عملی طور پر عوام کے لیے کچھ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کے پہلے ہی اسپیل میں میئر کراچی کے تمام وعدے اور دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے ہیں۔احمد ندیم اعوان نے کے الیکٹرک پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معمولی بارش میں ہی فیڈرز ٹرپ کر جاتے ہیں اور شہر کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں۔ آخر کار کب تک کراچی کے عوام کو ان کے ناکردہ گناہوں کی سزا ملتی رہے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: احمد ندیم اعوان
پڑھیں:
دبئی میں پہلی فلائنگ ٹیکسی نے کامیاب آزمائش مکمل کرلی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دبئی: متحدہ عرب امارات نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں اڑنے والی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی گئی۔
یہ پرواز جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست توانائی کے استعمال کی ایک نئی مثال ہے، جس سے دبئی کی اسمارٹ سٹی منصوبے کی رفتار مزید تیز ہونے کی توقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ائیر ٹیکسی نے صحرائی علاقے مرغم سے اُڑان بھری اور دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ تک کامیابی سے پرواز مکمل کی۔ اماراتی حکام کے مطابق یہ الیکٹرک ائیر ٹیکسی 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس میں 4 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ مکمل طور پر ماحول دوست ہے اور روایتی ہوائی جہازوں کے مقابلے میں نہایت کم شور پیدا کرے گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ دبئی میں ائیر ٹیکسی سروس 2026 تک عوام کے لیے باقاعدہ شروع کر دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے شہری علاقوں میں مزید تجرباتی پروازوں کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ اسکائی پورٹس کمپنی دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب پہلا ائیر ٹیکسی اسٹیشن تعمیر کر رہی ہے، جو اس انقلابی ٹرانسپورٹ نظام کا مرکزی مرکز ہوگا۔