کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
کورنگی ساڑھے تین نمبر اتوار بازار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اس حوالے سے پولیس متوفی کی شناخت اور حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، بھائی بہن کو ڈمپر سے کچلنے والے ڈرائیور کے پاس لائسنس نہ ہونے کا انکشاف
عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016ء میں ایکسپائر ہو چکا ہے، جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔
تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ملزم کے کاغذات کی بھی تصدیق ہونا باقی ہے، حادثے کے بعد عوام کے تشدد سے ملزم کی آنکھ پر چوٹ لگی ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ واضح رہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تھانہ یوسف پلازہ اور ایف بی انڈسٹری ایریا کی حدود راشد منہاس روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روند ڈالا تھا، جس میں بہن بھائی جاں بحق، جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہوئے تھے۔