کراچی میں بارش سے اربن فلڈنگ کی صورتحال، بجلی کا نظام درہم برہم
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
گورنر ہاؤس اور ڈیفنس موڑ کے قریب سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال اور اولڈ سٹی ایریا میں کئی سڑکیں اور خاص طور پر نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہفتے کو بارش نے جل تھل ایک کر دیا، کہیں درمیانی اور کہیں موسلادھار بارشوں کے یکے بعد دیگرے کئی اسپیلز ہوئے، اولڈ سٹی ایریا سمیت کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے مون سون سلسلے کے تحت ہفتے کو شہر بھر میں کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا، چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی، شہر کے علاقوں آئی آئی چندریگر، کلفٹن، سہراب گوٹھ، میٹ کمپلیکس، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاون، ڈیفنس فیز 2، کلفٹن، ڈی ایچ اے، ملیر، بولٹن مارکیٹ، صدر، نشتروڈ، جیل روڈ سمیت وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 58.
بڑی شاہراؤں کی صورتحال تو قدرے بہتر رہی، مگر اندرونی سڑکیں تالاب بن گئیں، گورنر ہاؤس اور ڈیفنس موڑ کے قریب سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال اور اولڈ سٹی ایریا میں کئی سڑکیں اور خاص طور پر نشیبی علاقے زیرآب آگئے، نارتھ کراچی اقبال پلازہ کے قریب نالہ ابل پڑا، کئی علاقوں میں گٹر کا پانی باہر آنے سے تعفن پھیل گیا، پانی جمع ہونے سے کئی سڑکوں پر ٹریفک جام بھی رہا، گرومندر سے نمائش چورنگی جانے والا ایک ٹریک پانی میں ڈوب گیا۔ نارتھ کراچی اقبال پلازہ کے قریب نالہ ابل پڑا، گورنر ہاؤس کے قریب سڑک دریا بن گئی، کورنگی روڈ ڈیفنس موڑ کے قریب بھی سڑک، سروس روڈ اور فٹ پاتھ بھی اربن فلڈنگ جیسے صورتحال کا منظر پیش کرنے لگی، لیاقت آباد، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال اور اولڈ سٹی ایریا میں کئی سڑکیں اور خاص طور پر نشیبی علاقے زیر آب آگئے، صورتحال پر شہری برہم دکھائی دیئے۔
درجنوں کاریں، جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں موٹرسائیکلیں خراب ہوئیں، مسافر بسوں کی چھتوں پر سفر کرتے دکھائی دیئے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے پیر تک بارشوں کا سسٹم برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اتوار کو شہر میں کہیں درمیانی، کہیں موسلادھار بارشیں ہونے کی توقع ہے، پیر کو مطلع جزوی ابرآلود اور ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ کراچی میں بارش کے بعد شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش رہی، آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا، جبکہ لوڈشیڈنگ سے مستشنیٰ علاقوں میں بھی بجلی بند رہی، 500 سے زائد فیڈرز متاثر رہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرجانی ٹاؤن نارتھ کراچی علاقوں میں کے قریب
پڑھیں:
حکومت سندھ کا کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے متعلق بڑا اعلان
کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لیے سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر حسین شاہ نے بڑا اعلان کر دیا۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کے تحت سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سستی بجلی کے نرخ کے الیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے۔
وزیرِ توانائی سندھ نے کہا کہ بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کے نرخوں سے تعلق نہیں ہوگا اور ایس ٹی ڈی سی سے ترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا، سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کر لیا گیا ہے اور رواں ماہ اگست ہی نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ کا مرکز اکنامک زونز ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور کے گرڈ کو فراہم کی جائے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے سندھ اسمبلی سے سیپرا کو آئینی طور پر منظور کروا لیا ہے، اب کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، تاہم ترسیلی نظام ایس ٹی ڈی سی کے پاس ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ کی نمائندگی نہیں ہے، وفاق کے 3 ڈائریکٹر ہیں۔ وفاق سے کہا ہے کہ 1 نمائندہ وفاق کا ہو اور باقی 2 سندھ سے ہوں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا کے الیکٹرک کو سولر پارکس کے ذریعے سستی بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے، کے الیکٹرک سے کہا ہے کہ سولر سے جب بجلی بن رہی ہے تو مہنگے ایندھن والی بجلی نہ خریدیں۔