کراچی: آج دوپہر سے وقفے وقفے سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج دوپہر سے وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کے جنوبی حصے میں بادل موجود ہیں، آج کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔
موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمۂ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شمال مشرق سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 یا 6 جولائی کو مون سون کا ایک اور سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارش کا امکان
پڑھیں:
سندھ بھر میں 1 ماہ کیلیے دفعہ 144 نافذ
سندھ حکومت نے ایک ماہ کیلیے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت ہر قسم کے عوامی اجتماع، جلسے، جلوس اور احتجاج پر پابندی ہوگی۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیاگیا جس کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور ڈپٹی کمشنرز، چیف سیکریٹری، وزیراعلیٰ، گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اور ڈی جی رینجرز کو ارسال کردیا جس میں خلاف ورزی پر کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی فوری نافذ العمل اور یہ ایک ماہ کیلیے مؤثر ہوگی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں اور امن و امان برقرار رکھنے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔