ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔شدید بارشوں سے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے جبکہ کمزور انفرا اسٹرکچر اور کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں کی پیشگوئی کا امکان ہے جبکہ
پڑھیں:
سعودیہ میں بارش کی کمی، شاہ سلمان کی 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنےکی اپیل
ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بارش کی کمی کے باعث 13 نومبر کو مملکت بھر میں نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت بھر میں جمعرات 13 نومبر کو نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
رائل کورٹ کے بیان میں شہریوں کو توبہ و استغفار کی تاکید کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ جائیں، ملازمین کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کریں، ساتھ ہی عوام سے خیرات کرنے اور اچھے کاموں کی بھی اپیل کی گئی ہے۔
حرمین شریفین کے ایکس اکاؤنٹ پر کی جانے والی ٹوئٹ کے مطابق جمعرات کو مسجد الحرام میں نماز استسقا کے امام اور خطیب شیخ یاسر االدوسری ہوں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 17 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کی مساجد میں بھی نماز استسقا کی ادا کی گئی تھی۔