محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست تک اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی ہے۔
اسی طرح، 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
پنجاب کے کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔
شدید بارشوں سے برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان ہے جبکہ کمزور انفرا اسٹرکچر اور کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات علاقوں میں کی پیشگوئی کا امکان ہے جبکہ
پڑھیں:
فلپائن میں شدید طوفان کے باعث 1 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور
فلپائن کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں سپر ٹائیفون فونگ وون کے شدت اختیار کرنے کے بعد اتوار کو ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ طوفان کے باعث شدید بارشیں، تیز ہوائیں اور طوفانی لہریں متوقع ہیں۔
فلپائن کے کئی علاقوں میں طوفانی الرٹ سگنلز جاری کیے گئے ہیں۔ سب سے شدید انتباہ سگنل نمبر 5 جنوب مشرقی لوزون کے علاقوں، بشمول کیٹانڈوانیز اور کیمارینس نورٹے و کیمارینس سور کے ساحلی علاقوں میں جاری کیا گیا ہے، جبکہ میٹرو منیلا اور آس پاس کے علاقے سگنل نمبر 3 کے تحت ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: طوفانی بارش دمہ کے مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، تحقیق
سپر ٹائیفون فونگ وون، جسے مقامی طور پر یووان کہا جاتا ہے، میں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مستحکم رفتار والی ہوائیں اور 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ شامل ہیں۔ اندازہ ہے کہ یہ اتوار کی رات کو وسطی لوزون کے آورا صوبے میں لینڈ فال کرے گا۔
مشرقی ویسا یاس کے کچھ حصوں میں پہلے ہی بجلی کی بندشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ فلپائن کوسٹ گارڈ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں کیمارینس سور میں لوگوں کو لمبی کشتیوں سے ٹرکوں تک منتقل ہوتے دیکھا گیا، جہاں انہیں پیشگی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا تھا۔
300 پروازیں منسوخسول ایوی ایشن ریگولیٹر کے مطابق، ملکی اور بین الاقوامی سطح پر 300 سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کیٹانڈوانیز صوبے میں شدید طوفانی حالات، ابر آلود آسمان، درختوں کی جھلکیاں اور بارش کی شدت دیکھی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: طوفان ’ملیسا‘ سے امریکا میں اربوں ڈالرز کی تباہی کا خدشہ، ہنگامہ حالات کا اعلان
فونگ وون فلپائن پہنچنے سے چند دن قبل ہی کالمیگی نامی طوفان سے متاثر ہوا تھا، جس میں 204 افراد ہلاک اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، اور بعد ازاں ویتنام میں بھی پانچ مزید افراد ہلاک اور ساحلی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ویتنام کے وسطی علاقے ونگ چیئو میں ماہی گیری کے کشتیوں کے ٹوٹ پھوٹ کے مناظر دیکھے گئے، جہاں سینکڑوں لوبسٹر فارم تباہ یا نقصان زدہ ہو گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں