2025 میں تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت سمت میں رہے، جی ڈی پی میں اضافہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025 میں پاکستان کے تمام بڑے اقتصادی اشاریے مثبت سمت میں رہے، جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ اور مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی، جبکہ بیرونی اور مالیاتی شعبے بھی مستحکم ہوئے۔ اسلام آباد میں ماہانہ ڈویلپمنٹ پلان پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف جولائی میں برآمدات 17 فیصد بڑھیں، جو معیشت کی بحالی کی واضح علامت ہے۔
احسن اقبال نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ میں 2.
وزیر منصوبہ بندی کے مطابق بہتر مالی نظم کے باعث گزشتہ سال 1,068 ارب روپے ترقیاتی فنڈز پر خرچ کیے گئے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی اخراجات کی شرح 98 فیصد تک پہنچی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جولائی 2025 میں افراط زر کم ہوکر 4.1 فیصد رہ گئی، جو گزشتہ سال کے 11 فیصد سے نمایاں کمی ہے۔ سالانہ مہنگائی کی شرح بھی 38 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد پر آ گئی ہے اور یہ کمی کا رجحان مسلسل جاری ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی کامیاب ترین مارکیٹس میں شامل ہے اور سرمایہ کار پاکستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ڈرامے نیٹ فلکس اور ایمازون پر، احسن اقبال کے بیان پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟
احسن اقبال نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ٹیرف میں نرمی کا معاہدہ تجارتی مواقع بڑھائے گا، اب یہ پاکستانی کاروباری برادری پر منحصر ہے کہ وہ امریکی مارکیٹ سے کتنا فائدہ اٹھاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی بار ملک بھر سے زراعت کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے اور زرعی شعبے کی ترقی کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سی ڈی ڈبلیو پی نے 8 منصوبوں کی منظوری دی جبکہ 3 منصوبے ایکنک کو بھجوائے گئے ہیں، ان منصوبوں سے 2 ہزار روزگار پیدا ہوں گے۔ پاکستان نے اپنا سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیجا ہے جس کے معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے، جبکہ 2026 میں پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے ساتھ سائنسی تجربات کرے گا۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ پی ایس ڈی پی فنڈز کے اجرا کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ پہلی سہ ماہی میں فنڈز کے اجرا میں 5 فیصد اضافہ اور آخری سہ ماہی میں 40 کے بجائے 30 فیصد فنڈز جاری کیے جائیں۔ وزارتوں کے پرنسپل اکاؤنٹس آفیسرز کو قومی نوعیت کے منصوبوں پر اخراجات کی ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیرف لائنز اور ڈیوٹیز میں کمی سے خام مال کی درآمد آسان ہوگی اور خام مال کی دستیابی برآمدات میں مزید اضافہ کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احسن اقبال اقتصادی اشاریے مثبت امریکہ پاکستان ٹیرف میں نرمی وزیر منصوبہ بندیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسن اقبال اقتصادی اشاریے مثبت امریکہ پاکستان ٹیرف میں نرمی انہوں نے کہا کہ احسن اقبال ہے اور
پڑھیں:
امریکا اور بھارت نئے اقتصادی و سکیورٹی معاہدے کے قریب، صدر ٹرمپ کا انکشاف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ امریکا بھارت کے ساتھ ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ گیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
صدر ٹرمپ کے مطابق متوقع معاہدہ امریکی توانائی کی برآمدات میں اضافہ کرے گا اور امریکا کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے بھارت کو چابہار بندرگاہ پر 6 ماہ کی پابندیوں سے چھوٹ دیدی
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں بھارت کے لیے اپنے نئے سفیر سرجیو گور کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصفانہ معاہدہ متوقع ہے۔
’ہم ایک منصفانہ معاہدہ کر رہے ہیں، صرف ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ۔ ہم بھارت کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کر رہے ہیں، جو ماضی کے معاہدوں سے بالکل مختلف ہے۔‘
President Trump said he “at some point” would reduce the tariff rate on Indian goods, saying the US was getting “pretty close” to a trade deal with New Delhi.
“Right now they don’t love me, but they’ll love us again,” he said. “We’re getting a fair deal” https://t.co/KH5utMIvpt pic.twitter.com/L5yywAw3wn
— Bloomberg (@business) November 10, 2025
صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی مرحلے پر بھارتی مصنوعات پر عائد درآمدی محصولات کی شرح میں کمی پر غور کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکااور بھارت میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ، کیا یہ چین کی بڑھتی طاقت کا خوف ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ امریکا نئی دہلی کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کے کافی قریب پہنچ چکا ہے۔
’فی الحال وہ (بھارتی حکام) مجھ سے زیادہ خوش نہیں ہیں، لیکن وہ دوبارہ ہم سے خوش ہوں گے، ہم ایک منصفانہ معاہدہ حاصل کر رہے ہیں۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقتصادی امریکا بھارت بھارتی مصنوعات تجارتی معاہدے ٹریڈ ڈیل ٹیرف درآمدی محصولات سیکیورٹی تعلقات صدر ٹرمپ نئی دہلی