اسلام اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے ضامن ہیں‘ طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور (این این آئی)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام اور آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے ضامن ہیں، اسلام انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو پاکستان میں برابر کا شہری ہونے کے حقوق حاصل ہیں،پاکستان کے غیر مسلم شہریوں کو اپنی عبادت گاہوں میں اور اپنے تہواروں کے موقع پر اپنے اپنے مذاہب کے مطابق عبادت کرنے اور اپنے مذہب پر عمل کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کو مذہبی ، سماجی ، سیاسی اور معاشی آزادی حاصل ہے اور ان کے جان و مال کا تحفظ اور عبادت گاہوں کی حفاظت حکومت پاکستان کی ہی نہیں مسلمانوں کی بھی بنیادی ذمہ داری ہے، حصول پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے خیالات کا اظہار اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سیمنعقدہ مختلف تقاریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ دینِ اسلام اعتدال اور رواداری پر مبنی اعلی انسانی و اخلاقی اقدار و تعلیمات کا پیامبر ہے۔ پیغمبرِ اسلام حضور نبی اکرم ﷺ کی صفات میں سے ایک سب سے نمایاں صفت آپ ﷺ کا رحم للعالمین ہونا ہے۔اسلام کی تعلیمات میں اس قدر وسعت و رحمت ہے کہ دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کو بھی جان و مال کا تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے پابند آئین و قانون تمام غیر مسلم شہریوں کو جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ اور ملکی سہولتوں سے فائدہ اٹھانے کے وہی تمام شہری حقوق حاصل ہیں جو پابند آئین و قانون مسلمانوں کو حاصل ہیں، پاکستان کے غیر مسلم شہریوں کو اپنی عبادت گاہوں میں اور اپنے تہواروں کے موقع پر اپنے اپنے مذاہب کے مطابق عبادت کرنے اور اپنے مذہب پر عمل کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد سے آج تک اعلی عدلیہ، دفاع، تعلیم، میڈیکل کے شعبوں میں غیر مسلموں نے خدمات انجام دیں اور دے رہے ہیں۔اقلیتوں کا قومی ترقی میں کردار قابل ستائش ہے ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان میں اور اپنے مذاہب کے
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔