اپنے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پانی، ٹرانسپورٹ اور مردم شماری کے مسائل پر بھی ایم کیو ایم نے عملی اقدامات کئے، کے فور منصوبہ اگلے سال جولائی میں مکمل ہوگا جبکہ گرین لائن اور 20 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پیکج سمیت کراچی کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ آفس میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کے پی ٹی کے محنت کش اور افسران بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پروگرام میں سینئر مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق، مرکزی رہنما راشد سبزواری، لیبر ڈویژن کے انچارج ارشد انصاری و کمیٹی اور دیگر موجود تھے۔ سید امین الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے پی ٹی میں 78 واں جشن منا کر خوشی ہو رہی ہے، یہاں ہر زبان بولنے والے لوگ موجود ہیں، ماضی میں کے پی ٹی کی آمدنی 2 ارب روپے تھی جو آج بڑھ کر 18 ارب ہو چکی ہے، مگر ملازمین کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ بلا تفریق بھرتیاں کیں، 2012ء کا مسئلہ ہر دور میں ہمارا ایجنڈا رہا اور چارٹر آف ڈیمانڈ اب آخری مراحل میں ہے، کسی بھی رکاوٹ کے باوجود اسے منظور کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل ہوا، ہماری ذمہ داری ہے کہ تمام مذاہب اور اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلیں، 5 مئی کو بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا جواب پاک فضائیہ نے بھرپور انداز میں دیا، 10 مئی کو بھارتی ایئر بیسز کو نشانہ بنا کر دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ایک ہے اور مضبوط ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ پانی، ٹرانسپورٹ اور مردم شماری کے مسائل پر بھی ایم کیو ایم نے عملی اقدامات کئے، کے فور منصوبہ اگلے سال جولائی میں مکمل ہوگا جبکہ گرین لائن اور 20 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پیکج سمیت کراچی کے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔

محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔

حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش