عالمی گیمز: پاکستان کے محمد آصف اسنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
کراچی:
تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی عالمی چیمپئن محمد آصف اپنے دوسرے میچ میں جرمنی کے کھلاڑی الیگزینڈر ویدو کو 1-2 سے زیر کرنے میں کامیاب رہے۔
پہلا فریم 43-29 سے ہارنے کے بعد محمد آصف نے اگلے دونوں فریمز 06-116 اور 32-67 سے جیت کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔
محمد آصف نے تیسرے فریم میں عالمی گیمز کا سب سے بڑا بریک 109 بھی کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عالمی گیمز
پڑھیں:
ورلڈ اسنوکر، محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا
آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔
محمد آصف نے تیسرے گروپ میچ میں چین کے پلیئر پین یامنگ کو چار ۔ تین سے شکست دی، آصف نے اس سے قبل بحرین کے حبیب صباح اور سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو بھی ہرایا تھا۔
گروپ کے تینوں میچز جیت کر محمد آصف نے گروپ میں ٹاپ کرکے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے، جبکہ پاکستان کے اسجد اقبال نے گروپ میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔
اسجد اقبال نے دوسرے گروپ میچ میں ایران کے حامد زارے دوست کو چار ۔ تین سے شکست دی۔
گروپ کے دونوں میچز جیتنے والے اسجد اپنا آخری گروپ میچ پیر کو جرمنی کے الیکزینڈر وداو سے کھیلیں گے۔
دوسری جانب پہلے میچ میں شکست کے بعد شاہد آفتاب نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا میچ جیت لیا، شاہد آفتاب نے آئل آف مین کے ڈیرل ہل کو چار ۔ ایک سے شکست دی۔