سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36ڈالر کی کمی سے 3ہزار 361ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 086روپے گھٹ کر 3لاکھ 07ہزار 613روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 51روپے کی کمی سے 4ہزار 013روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 44روپے کی کمی سے 3ہزار 440روپے کی سطح پر آگئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کی سطح پر کی کمی سے
پڑھیں:
سونے کی قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھونے لگی، فی تولہ 7400روپے مہنگا
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7400 روپے اضافے سے4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔ ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6337 روپے اضافے سے 3لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہے۔اس کے علاوہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 74 ڈالر اضافے سے 4075 ڈالر فی اونس ہے۔