گلگت میں لینڈسلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
فائل فوٹو
گلگت کے دنیور نالے میں لینڈسلائیڈنگ سے ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔
جائے حادثہ میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کررہے تھے اس دوران رضا کاروں پر مٹی کا تودہ گرا۔ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کو اسپتال لایا گیا ہے جبکہ باقی 8 رضاکاروں کی لاشیں لائی گئیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر: مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ حدود باڑہ کی حدود میں مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ہردم گل نے کہا کہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ نالہ میں مقامی حجرہ میں دستی بم پھٹ گیا، دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے؛ واقعہ کی نوعیت کا جائزہ لیں گے۔