ترکیہ میں شدید زلزلہ، شدت 6.1 ریکارڈ، 10 عمارتیں گر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے 10 سے زائد عمارتوں کے گرنے کی اطلاع ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔ اس حوالے سے استنبول میں بتایا گیا ہے کہ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ترکیہ کے مغرب میں بالیک ایسیر صوبے میں 6.
زلزلے کا مرکز صوبہ بالیک ایسیر کے ضلع سندرگی میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ترک میڈیا کے مطابق زلزلے سے 10 سے زائد عمارتوں کے گرنے کی اطلاع ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ شہریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لے رہا ہوں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق زلزلے کی اطلاع زلزلے کے زلزلے سے
پڑھیں:
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.5 شدت کے خوفناک زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا، جبکہ اس کی گہرائی 195 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔گہرائی زیادہ ہونے کے باعث زلزلہ مختصر دورانیے کا تھا، مگر کئی علاقوں میں اس کے اثرات محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ،راولپنڈی ، پشاور،چترال، لوئر دیر، سوات، مالاکنڈ ڈویژن، رستم، چارسدہ، شبقدر اور تنگی میں بھی محسوس کئے گئے۔ شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ماہرین کے مطابق کوہ ہندوکش ریجن زلزلہ خیز علاقہ ہے، جہاں اس نوعیت کے جھٹکے معمول کا حصہ سمجھے جاتے ہیں، تاہم عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ۔