غزہ شہر پر مکمل قبضے اور غزہ کی پٹی میں طویل المدتی جارحیت کیلئے غاصب صیہونی رژیم نے نومبر 2025 کے آخر تک 4 لاکھ 30 ہزار سے زائد ریزرو فوجیوں کو بھی بلانیکا منصوبہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے اپنے حالیہ سکیورٹی اجلاس میں ریزرو فورسز کو متحرک کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے اس کی منظوری دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس منصوبے کے مطابق 30 نومبر 2025 تک تقریباً 4 لاکھ 30 ہزار ریزرو فوجیوں کو بھی ڈیوٹی پر بلا لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام غزہ شہر میں اُس بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن کے لئے قابض صیہونی فوج کی تیاریوں کا حصہ ہے کہ جس کے کم از کم 6 ماہ تک جاری رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ 

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے یہ جارحانہ اقدامات ایک ایسی صورتحال میں انجام پا رہے ہیں کہ جب غزہ کی پٹی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، وہاں وسیع قحط پھیل چکا ہے اور روزانہ درجنوں فلسطینی بچے، بوڑھے و خواتین، شدید غذائی قلت کے باعث اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اور بین الاقوامی تنظیمیں وسیع انسانی تباہی کے بارے مسلسل خبردار کر رہی ہیں۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں کی تیاریاں مکمل، دفاتر میں مسافروں کا رش

اسلام آباد:

برطانیہ کیلیے پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے منتظر مسافروں کا پی آئی اے دفاتر میں تانتا بندھ گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ انتظامیہ برطانوی سول ایوی ایشن کے تھرڈ کنٹری آپریٹنگ (ٹی سی آئی) لائسنس کی منتظر ہے اور اس وجہ سے سفری پابندیاں ختم ہونے کے 3 ہفتے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی قومی ایئرلائن کیلیے فلائٹ آپریشن کاآغاز نہ ہو سکا۔

تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے تمام تیا ریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔ تین برطانوی ایٔرپورٹس پرمسافروں کے کھانے کی سہولت کیلئے ٹینڈر جا ری کردیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مانچسٹر کیلئے ہفتہ وار چار پروازیں جمعہ ، ہفتہ ،اتوار اور بدھ کو پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے دوسری جانب تھرڈ کنٹری آپریٹنگ لائسنس تاحال جاری نہیں ہو سکا جس میں مزید تاخیر کا امکان ہے ۔

یاد رہے پی آئی اے حکام کے مطابق برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ نیتن یاہو کو گوشہ گیر کر دے گا، مغربی ذرائع
  • پاکستانی اور ترک وزرائے خارجہ کی غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت
  • سرکاری حج سکیم 2026ء کیلئے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل
  • غزہ پر قبضے کا صیہونی منصوبہ؛ جرمنی کا اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
  • اقوام متحدہ کا اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے پر گہری تشویش کا اظہار
  • صیہونی کابینہ کے فیصلے پر اسلامی مزاحمتی گروہوں کا ردعمل
  • نیتن یاہو کا غزہ پر مکمل فوجی قبضے کا منصوبہ، اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نے مخالفت کردی
  • اسرائیلی کابینہ میں غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا منصوبہ منظور
  • پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں کی تیاریاں مکمل، دفاتر میں مسافروں کا رش