ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
استنبول ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلے کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ کا صوبے بالیق اسیر 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد 4.6 اور 4.1 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔
(جاری ہے)
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا اور زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے، ریسکیو ادارے آفاد اور دیگر متعلقہ محکموں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں سروے شروع کر دیا تاکہ ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جاسکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 53 منٹ پر ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے قریب واقع بالیق اسیر صوبے میں آیا تاہم متاثرہ صوبوں میں سے ابتدائی طور پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محسوس کیے گئے زلزلے کے
پڑھیں:
لاہور، پی آئی سی کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں آگ لگ گئی، متعدد زخمی
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور کے ڈاکٹر ہاسٹل میں آگ لگ گئی، کئی ڈاکٹر جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) لاہور کے ڈاکٹر ہاسٹل میں آگ لگ گئی، کئی ڈاکٹر جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان سے بچا لیا۔دوسری جانب ایم ایس پی آئی سی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ان کا کہنا تھا کہ کہ آتشزدگی کے اِس واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں جب کہ 10 سے زائد زخمی ڈاکٹرز کو سروسز ہسپتال منتقل کرد دیا گیا جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔