ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس سے عوام میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 10th, August 2025 GMT
ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالیق اسیر میں شدید زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو خوفزدہ کر دیا۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
زلزلے کے بعد علاقے میں مزید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں 4.6 اور 4.1 شدت کے آفٹر شاکس شامل ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا، اور اس کے اثرات استنبول سمیت قریبی صوبوں تک محسوس کیے گئے۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایک بیان میں بتایا کہ آفاد (AFAD) اور دیگر متعلقہ ریسکیو اداروں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے الرٹ پر ہیں اور ممکنہ نقصان کی نگرانی مسلسل کی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا: “ہم صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
تاحال کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی، تاہم امدادی ٹیمیں ممکنہ نقصانات کا تفصیلی سروے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس، وادی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مستقل حمایت پر او آئی سی اور رکن ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔