برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے کلو اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 7روپے اضافے سے 595روپے ، زندہ برائلر مرغی کی5روپے اضافے سے 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید 2روپے اضافے سی288روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
(جاری ہے)
اوپن مارکیٹوں میں کئی مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخ سی20روپے اضافی قیمت پر فروخت کیا ۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس لیتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کے پیٹرول اور ڈیزل پرلیے جانے والے ٹیکس رقم کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ1 لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد اور 1 لیٹرڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس ہے۔ 1 لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور1 لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے ٹیکس عائد ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق 1لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 37پیسےکسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسےکلائیمٹ سپورٹ لیوی ہے۔اسی طرح 1لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 15روپے84 پیسے کسٹم ڈیوٹی،77 روپے ایک پیسے پیٹرولیم لیوی جب کہ ڈھائی روپے کلائیمٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 7 اکتوبر کو مقرر