گیشا کافی 2025 میں ریکارڈ قیمت میں نیلام
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
پاناما کی گیشا کافی نے 2025 میں پاناما کے آن لائن نیلامی میں فی کلوگرام 30,204 ڈالرز میں نیلام ہو کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
کافی کی نوعیت Washed Geisha ہے جوہیسنڈا لا اسمرالڈا میں اگائی گئی تھی۔ اسے 30,204 دالرز فی کلوگرام میں نیلام کیا گیا ہے جو اب تک کی سب سے زیادہ قیمت فی کلوگرام مدرج ہے۔
اس کا مجموعی لاٹ تقریباً 20 کلوگرام ہے جس کی کل مالیت 604,080 ڈالرز بنتی ہے۔
نیلامی کا پس منظر Best of Panama 2025 نامی بین الاقوامی آن لائن آکشن ہے جو پاناما اسپیشلٹی کافی ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہوا۔
گاہکوں نے اسے فن اور ذائقے کا شاہکاری تجربہ قرار دیا ہے۔ مشترکہ طور پر 50 لاٹس میں سے 30 لاٹس نے 1,000 ڈالرز سے زیادہ فی کلو کی قیمت حاصل کی اور مجموعی طور پر تقریباً 20 لاکھ 86 ہزار ڈالرز کی ریکارڈ سیل میں فروخت ہوا۔ پچھلے سال کے مقابلے میں دگنا اضافہ!
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 397 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔ مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی سے 3لاکھ 62 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 257روپے گھٹ کر 3لاکھ 10ہزار 699روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 9روپے کی کمی سے 4ہزار 064روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 7روپے کی کمی سے 3ہزار 484روپے کی سطح پر آگئی۔