Jang News:
2025-09-26@22:55:45 GMT

احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی

—فائل فوٹو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ جاری کر دی۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2025ء میں اقتصادی اشاریے مثبت رہے ہیں، جولائی میں برامدآت میں 17 فیصد اضافہ ہوا، جاری کھاتوں کا خسارہ 2 ارب 10کروڑ ڈالر مثبت رہا۔

انہوں نے کہا کہ جولائی میں ترسیلات زر ساڑھے 7 فیصد بڑھیں، ترسیلات 3 ارب 20 کروڑ ڈالر رہیں۔ ابھی سفر لمبا ہے، ترقی کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افراط زر نیچے آچکا ہے، گزشتہ مالی سال ترقیاتی بجٹ کی مد میں 1068 ارب روپے خرچ کیے۔ جولائی میں مہنگائی 4.

1 فیصد پر آگئی، مہنگائی میں اضافے کی شرح کو بریک لگ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زرعی شعبے کا ڈیجیٹل سینسس کیا گیا ہے، ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی لانچ کیا گیا،  2035ء تک پاکستانی راکٹ کو چاند پر بھیجنے کا پلان ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھا رہے ہیں، امریکا سے ٹیرف طے کیے ہیں، آنے والے سالوں میں مثبت نتائج آئیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی کاروباری برادری پر منحصر ہے کہ امریکی ٹیرف سے کس قدر فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان کے لیے عالمی حالات بہت سازگار ہیں۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے

پڑھیں:

گردشی قرضے کے خاتمے کی ایک سال سے کوششیں جاری تھیں‘اسکیم کے توانائی کے شعبے پر دور رس مثبت اثرات ہوں گے، محمد اورنگزیب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے گزشتہ ایک سال سے بھرپور کوششیں جاری تھیں۔ اس اسکیم کی بدولت توانائی کے شعبے پر دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ توانائی کے شعبے میں ٹیکسوں میں کمی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ توانائی شعبے کو درپیش گردشی قرضے کے سنگین مسئلے کے خاتمے کیلئے ایک جامع منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جس میں بینک آف پنجاب کے صدر و سی ای او ظفر مسعود، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب (ورچوئل شرکت)، اور وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد علی نے بھی اظہار خیال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار اویس لغاری نے کہا کہ گردشی قرضے کی وجہ سے توانائی کا شعبہ شدید متاثر ہو رہا تھا، تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اتفاق رائے سے ایک مؤثر لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت آئندہ چھ سال کے دوران گردشی قرضے سے مکمل نجات حاصل کر لی جائے گی، جو توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحاتی عمل کا اہم حصہ ہے۔ وزیر توانائی نے سیکرٹری توانائی اور متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اسکیم ایک اجتماعی کوشش کا نتیجہ ہے۔بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ گردشی قرضے کے مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

پالیسی ریٹ میں حالیہ کمی سے اس قرض کی ادائیگی آئندہ چھ سال میں ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قرضوں کی ادائیگی بینکوں پر مسلط نہیں کی گئی، بلکہ اس اسکیم میں تمام فریقین کے لیے مراعات شامل ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد علی نے کہا کہ یہ منصوبہ وسیع مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ہے اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی قیادت میں شعبہ توانائی بہتری کی جانب گامزن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نیویارک سے ورچوئل خطاب میں کہا کہ گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے گزشتہ ایک سال سے بھرپور کوششیں جاری تھیں۔ اس اسکیم کی بدولت توانائی کے شعبے پر دور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم توانائی کے شعبے میں ٹیکسوں میں کمی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ منصوبہ پاکستان کے توانائی سیکٹر کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی جانب ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے، جو معیشت کے دیگر شعبوں پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سی پیک ٹو سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،احسن اقبال
  • بیجنگ: وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال چیئرمین این ڈی آر سی ژینگ شینگ جی سے ملاقات کے موقع پر مصافحہ کررہے ہیں
  • پاکستان کے ہر شہری پر کتنا قرض ہے؟ قرضوں کے خطرناک حد تک بڑھنے کی رپورٹ جاری
  • پاکستان اور چین تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • سی پیک کی 14ویں جے سی سی ایک تاریخی موڑ ،نئے منصوبوں شامل کئے جائیں گے؛ احسن اقبال
  • پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، احسن اقبال
  • پاکستان اور چین اپنی تاریخی شراکت داری کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں،احسن اقبال
  • گردشی قرضے کے خاتمے کی ایک سال سے کوششیں جاری تھیں‘اسکیم کے توانائی کے شعبے پر دور رس مثبت اثرات ہوں گے، محمد اورنگزیب
  •  احسن اقبال کی گورنر  ہونان سے ملاقات‘ بی ڈو سمٹ میں شرکت  
  • احسن اقبال کی گورنر ہونان سے ملاقات، بی ڈو سمٹ میں شرکت