فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے فیڈرل کانسٹیبلری میں بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق ایف سی میں 3 ہزار 229 خواتین و مردوں کو کانسٹیبل بھرتی کیا جائے گا، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کا 20 ،20 فیصد کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر10، گلگت بلتستان 6 اور اسلام آباد کیلئے 4 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ کانسٹیبل کے عہدے کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت ایف اے مقرر کی گئی ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہی ایف سی کی تنظیم نو کرکے فیڈرل کانسٹیبلری بنائی تھی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
روس کی گیس کی مجموعی پیداوار میں 3.8 فیصد کمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی گیس کی مجموعی پیداوار رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں 3.8 فیصد کم ہو کر 431 ارب کیوبک میٹر رہی۔ وفاقی ریاستی شماریاتی ادارے روسٹیٹ نے رپورٹ میں بتایا کہ روس کی مجموعی گیس پیداوار (قدرتی اور ایسوسی ایٹڈ پٹرولیم گیس) جنوری تا اگست 2025 ء کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.8 فیصد کمی کے ساتھ 431.4 ارب کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اگست میں پیداوار 40.9 ارب کیوبک میٹر رہی جو جولائی کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ اور اگست 2024 ء کے مقابلے میں 6.6 فیصد کم ہے۔