القادر ٹرسٹ کیس: اشتہاری ملزم کی بنی گالہ میں 405 کنال اراضی نیلام
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ا لقادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں ملکیت اراضی کو نیلام کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور بنی گالا میں 405کنال اراضی 34لاکھ 20ہزار روپے فی کینال کے حساب سے نیلام کر دی گئی، اس نیلامی سے حکومت کو ایک ارب 38 کروڑ 51 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔
علی ریاض کی 405 کینال کی کامیاب بولی لگانے والے خریدار ایڈووکیٹ عثمان نے حتمی بولی لگائی۔
نہایت ہلکا، بے حد مضبوط، ویوو نے پاکستان میں X Fold5 متعارف کروا دیا
دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کینال زمین کی نیلامی کیلئے کوئی بولی نہ لگی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
گورنر خیبر پی کے سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات، چشمہ لیفٹ کینال منصوبے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید سے ملاقات کی۔گورنر نے انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تعیناتی کو ملک خصوصاً خیبر پی کے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے نیک شگون قرار دیا۔ ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال منصوبے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ منصوبے میں اصلاحاتی اقدامات کے بعد جلد عملی پیش رفت سامنے آئے گی جس سے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔