13 اگست 2025 کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آئی سی ٹی، عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ، 13 اگست کو اسلام آباد کے ریونیو حدود میں چھٹی ہوگی، تاہم اس دوران اسلام آباد کے اہم ادارے اور خدمات جاری رہیں گی جن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(MCI)، کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (CDA)، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، آئی سی ٹی پولیس، آئیسکو، SNGPL اور اسپتال شامل ہیں۔
Local holiday in Islamabad on 13th August.
— DC Islamabad (@dcislamabad) August 12, 2025
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا یومِ آزادی پر تعطیل کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ حکام، ادارے اور وزارتیں اس تعطیل کی معلومات حاصل کرکے اپنی انتظامیہ کو آگاہ کریں گی اور پریس و میڈیا کے ذریعے بھی اس کی نشریات کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ تعطیل اسلام آباد کیمپس کیپٹل ٹیریٹری کے عوام اور سرکاری دفاتر کے لیے مقامی سطح پر چھٹی کا سبب ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
13 اگست ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آئی سی ٹی، عرفان نواز میمن مقامی تعطیلذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 13 اگست ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آئی سی ٹی عرفان نواز میمن مقامی تعطیل اسلام آباد آئی سی ٹی
پڑھیں:
اسلام آباد میں انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کو تیار، ایف9پارک تعمیر کیلئے منتخب
اسلام آباد میں انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کو تیار، ایف9پارک تعمیر کیلئے منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل لیول کا کرکٹ اسٹیڈیم بننے کو تیار ہے۔ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے ایف نائن پارک کو کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے منتخب کرلیا ہے اور اس سلسلے میں سی ڈی اے نے ماہرانہ رائے کے لیے راشدلطیف کو آن بورڈ لے لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اسٹیڈیم ڈیزائن اور تکنیکی پہلوئوں کے حوالے سے راشد لطیف سی ڈی اے کو معاونت فراہم کریں گے، راشدلطیف نے اس سے قبل اسلام آباد کلب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔گرین ایریا پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے قانونی رکاوٹوں کو بھی دیکھاجائیگا۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ اسٹیڈیم میں بیشتر حصے کو گرین ایریا رکھنے کی تجویز زیر غور ہے جس کے تحت جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز میں کرکٹ اسٹیڈیمز کی طرح چند انکلوژرز میں گرین ایریا رکھا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی ایکی جانب سے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی کلئیرنس کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے شکرپڑیاں میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو روک دیاتھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان سزائیں انصاف اور عدل کے منہ پر طمانچہ ہیں ،پی ٹی آئی کا 9مئی مقدمات کے فیصلے پر شدید ردعمل، چیلنج کرنے کا اعلان ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام ،13نکاتی منشور کا اعلان حکومت کے چینی کی برآمد کرنے کی اجازت کے فیصلے سے بحران پیدا ہوا، کمپیٹیشن کمیشن نے رپورٹ پیش کردی عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم