City 42:
2025-11-11@08:19:23 GMT

عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک: 79 واں یوم آزادی 14اگست بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق  شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔

مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت کیساتھ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

 وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان

  جشن آزادی 14 اگست بروز  جمعرات عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، ویلفیئر ونگ نے نوٹیفیکیشن تمام محکموں میں تقسیم کر دیا، 14اگست کو تمام دفاتر سو ل سیکرٹریٹ ادارے بند ہونگے۔

دوسری جانب  سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 14 اگست پر تعطیل کا اعلان کردیا، مرکزی بینک سمیت تمام تجارتی بینکوں میں چھٹی ہوگی۔اس روز بینک ہر قسم کی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

 مرکزی بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  14 اگست کو تمام تجارتی بینکوں میں بھی تعطیل ہوگی۔
 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: تعطیل کا اعلان اگست کو

پڑھیں:

وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارجیوں کیخلاف آپریشن جاری

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج کے اندر موجود 3 خوارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اندر موجود تینوں خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے- یہ لوگ مسلسل ٹیلیفون پے افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں ، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے۔

عمارت کی کلیئرنس کو بڑی مہارت کے ساتھ سرانجام دیا جارہا ہے تاکہ کیڈٹس کی زندگی محفوظ رہ سکے اور ان کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔

واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ منہدم، قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر جہنم واصل کر دیا تھا۔

معصوم قبائلی بچوں پر حملہ اور دھشتگردوں کا اسلام سے یا پاکستان کی عوام کی خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں، آخر دہشتگرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 خوارجیوں کیخلاف آپریشن جاری
  • معرکہ حق میں کامیابی کے بعد فوج کے انٹرنل اسٹرکچر میں تبدیلی ضروری تھی، رانا ثنا
  • معرکۂ حق کے بعد فوجی ڈھانچے میں تبدیلی ناگزیر تھی، رانا ثنا
  • بینک صارفین ہوشیار، انتباہ جاری!
  • منگھوپیر کی مرکزی سڑک 25 سال سے تباہ حال،شہری پریشان،میئر کراچی لاتعلق
  •  شناور عباس آئی ایس او مظفرگڑھ کے ضلعی صدر منتخب، کنونشن میں مرکزی صدر کی شرکت 
  • سید محمد فتح رضوی دو سال کے لئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کو ربڑ اسٹمپ بنایا گیا ، عوامی تحریک
  • معرکہ حق میں دنیا نے جنگی صلاحیتیں دیکھ لیں، مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے: شہباز شریف
  • طالب علم کا قتل، مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ میں ہلاک