جنوبی کوریا کے صدر لی اور صدر ٹرمپ کی 25 اگست کو سکیورٹی و معیشت پر سربراہی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
جنوبی کوریا کے صدر لی اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 25 اگست کو ایک سربراہی ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی اتحاد اور معیشت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جنگِ کوریا کی 75 ویں برسی، جنوبی کوریا کے صدر اب کیا چاہتے ہیں؟
جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے مطابق ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے پر بات ہوگی۔ دونوں رہنما دفاعی تعلقات، تجارتی تعاون اور عالمی امور پر بھی غور کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کوریا جنوبی کوریا کے صدر لی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی کوریا جنوبی کوریا کے صدر لی جنوبی کوریا کے صدر
پڑھیں:
وزیراعظم امریکی صدر سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے
فوٹو: جیو نیوز/ اسکرین گریبوزیراعظم محمد شہباز شریف امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اینڈریوز ایئر بیس پہنچے تو انکا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلیٰ عہدیدار نے استقبال کیا۔
وزیرِاعظم کا موٹرکیڈ امریکی سیکیورٹی کے حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔ وزیراعظم کچھ ہی دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے۔
صدر ٹرمپ ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرینگے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔