دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے، پنجاب کے کمشنرز گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کاخدشہ ہے، پنجاب کے کمشنرز گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژن کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ اسی طرح نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، چنیوٹ، خانیوال، ملتان، کوٹ ادو، مظفرگڑھ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور وزیر آباد کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہنگامہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کے احکام دیے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ نیبل جاوید کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے، ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے، عوام الناس کو ممکنہ سیلابی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔
دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی افسران دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں، عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہرگز مت نہائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے دریائے چناب
پڑھیں:
پنجاب میں افرادباہمت معذوری کے لیےموبائل ایپ کا اجرا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-01-2
لاہور (آن لائن) محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب نے افرادِ باہمت معذوری کی سہولت اور بااختیاری کے لیے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی ہے۔ ایپ کا اجرا صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا، جس کا مقصد معاون آلات کی فراہمی کو مزید شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔ اس جدید ایپ کے ذریعے افرادِ باہم معذوری گھر بیٹھے وہیل چیئرز اور معاون آلات کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ فیلڈ افسران بھی ایپ کے ذریعے درخواستوں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کریں گے، جس سے سروس ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے افراد باہم معذوری کو بااختیار بنانا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ ایپ گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔ محکمہ نے تمام فیلڈ افسران کو ایپ فوری طور پر انسٹال کرنے اور عوام میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔