سی ڈی اے کے زیر اہتمام پیڈل ٹینس مقابلہ ،چیئرمین سی ڈی اے کا صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام آج ملٹی پرپز گراونڈ اسلام آباد میں پیڈل ٹینس ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے سمیت شہر بھر سے کھلاڑیوں اور کھیل کے شائقین نے بھرپور شرکت کی۔
اس مقابلے کا مقصد شہریوں کو صحت مند تفریحی مواقع فراہم کرنا اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔پیڈل ٹینس ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیمز حصہ لے رہے ہیں اور اس ٹورنامنٹ کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جسمیں بچوں، بڑے اور سنئیر سٹیزینز کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اپنے خطاب میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کیلئے ضروری ہیں بلکہ یہ معاشرتی ہم آہنگی اور کمیونٹی اسپرٹ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔کھیل کسی بھی معاشرے کی زندگی کا لازمی حصہ ہیں۔ سی ڈی اے اسلام آباد میں صحت مند اور فعال طرزِ زندگی کے فروغ کیلئے کھیلوں اور تفریحی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے، چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ سی ڈی اے مختلف سیکٹروں میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو وسعت دے رہا ہے تاکہ ٹینس کورٹس، واکنگ ٹریکس اور پارکس جیسی سہولیات ہر شہری کو دستیاب ہوں۔
چیئرمین نے سی ڈی اے کے اسپورٹس اینڈ کلچر وِنگ کی کاوشوں کو سراہا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی ایسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے نے جیتنے والے کھلاڑیوں اور دیگر شرکا میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کیں۔ خوشگوار ماحول اور عوامی جوش و خروش نے یہ ثابت کیا کہ اسلام آباد میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈریپ ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ، کمپنیوں کے نام اور ادویات کی تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر ڈریپ ، کوالٹی کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کا بڑا ایکشن ، جعلی کمپنیوں کی ادویات بھی جعلی نکلیں ، کمپنیوں کے نام اور ادویات کی تفصیلات.

.. پاکستان نے فیلڈ مارشل سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،ڈاکٹر طارق سلیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے درخواست دائر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے سی ڈی اے کے پیڈل ٹینس کے فروغ

پڑھیں:

صنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن سوشل میڈیا ایکسٹیوسٹ فلک جاوید کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فلک جاوید کے والد جاوید اقبال نے درخواست دائر کی۔ ایڈووکیٹ میاں علی اشفاق نے جاوید اقبال کی جانب سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ فلک جاوید کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے، فلک جاوید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔

والد نے درخواست میں عدالت سے آج ہی کیس کی سماعت کرنے کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد پر سب سے زیادہ یلغار اسٹیبلشمنٹ کی ہے،حامد خان
  • آباد ہاؤس میں 2روزہ نمائش کا افتتاح؛ تعمیراتی صنعت سے وابستہ کمپنیوں کی شرکت
  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا
  • پاک کشمیر مشاعرے کے زیر اہتمام ایک پروقار مشاعرے کا انعقاد
  • سندھ پولیس گیمز کا انعقاد 14برس بعد نومبر میں ہوگا
  • اسلام آباد میں پیس ایجوکیشن کانفرنس کا انعقاد
  • اسلام آباد میں احتجاج کرنے والا شخص موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا
  • صنم جاوید کی بہن کی بازیابی کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • الخدت فائونڈیشن پاکستان کے صدرڈاکٹر حفیظ الرحمن پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں امدادی سرگرمیوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • چوہدری شجاعت باڈی بلڈنگ فیڈریشن کی سرپرستی کے لیے تیار